حیدرآباد کی دھماکہ خیز فتح، لکھنؤ کو 10 وکٹوں سے دی شکست

سن رائزرس حیدرآباد نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو بہت بری طرح سے شکست دی ۔ حیدرآباد کے بلے بازوں نے 166 رنز کا ہدف صرف 58 گیندوں میں حاصل کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سن رائزرز حیدرآباد  یعنی ایس آر ایچ نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ لکھنؤ نے پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز کا قابل احترام اسکور بنایا تھا لیکن ایس آر ایچ کے بلے بازوں نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 10 اوور بھی نہیں  کھیلے۔ ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کے درمیان 167 رنز کی شراکت ہوئی۔ ٹریوس ہیڈ نے 30 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 8 چوکے اور 8 چھکے لگائے۔ دوسری جانب ابھیشیک شرما نے صرف 28 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔ اس اننگز کے دوران انہوں نے 8 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ دونوں نے پہلے اوور سے ہی دھماکہ خیز انداز میں چھکے اور چوکے مارنا شروع کر دیے۔ چونکہ حیدرآباد نے میچ 62 گیندوں باقی رہ کر اور 10 وکٹوں سے جیت لیا، اس کا لکھنؤ سپر جائنٹس یعنی  ایل ایس جی کے نیٹ رن ریٹ پر بہت برا اثر پڑا ۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز حیدرآباد کے بلے باز چوتھے اوور میں ہی 50 رنز کا ہندسہ عبور کر چکے تھے اور پاور پلے اوور کے اختتام تک ٹیم 107 رنز بنا چکی تھی۔ ایک طرف ٹریوس ہیڈ نے 16 گیندوں میں اپنی ففٹی مکمل کی تو دوسری جانب ابھیشیک شرما نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے 19 گیندیں کھیلیں۔ ہیڈ اور ابھیشیک جیسے گیند بازوں کا بھوت بنانے کے ارادے سے میدان میں اترے تھے۔ حیدرآباد کی اننگز میں 10 اوور بھی نہیں کرائے گئے۔ ان میں سے 7 اوور ایسے تھے جن میں 15 یا اس سے زیادہ رنز بنائے گئے۔


سن رائزرس حیدرآباد کے اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کے سامنے 166 رنز کا ہدف تھا۔ انہوں نے صرف 58 گیندیں کھیل کر 167 رنز بنائے۔ ایک طرف ہیڈ نے اپنی اننگز میں 8 چوکے اور 8 چھکے لگائے دوسری جانب  ابھیشیک نے بھی 8 چوکے اور 6 چھکے لگا کر تباہی مچادی۔ یہ حقیقت حیران کن ہے کہ ایس آر ایچ کے بلے بازوں کے بنائے گئے 167 رنز میں سے 148 چوکوں اور چھکوں کا نتیجہ ہیں۔ ہیڈ اور ابھیشیک نے صرف 19 رنز دوڑ کر  بنائے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی انٹری 2022 میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ایل ایس جی نے 4 بار سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ کیا ہے۔ بدھ کے تصادم سے پہلے، ایس آر ایچ اور ایل ایس جی تین بار آمنے سامنے آئے تھے اور تینوں مواقع پر لکھنؤ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن اب حیدرآباد نے ایل ایس جی کے خلاف اپنی پہلی جیت کو یادگار بنا لیا ہے۔ شاید لکھنؤ سپر جائنٹس کے کھلاڑی اس 10 وکٹ کی شکست کو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔