بنگلور نے لکھنؤ کو 14 رنز سے ہرا کر دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنائی

رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 14 رنز سے شکست دے کر دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنالی۔ بنگلور کے لیے رجت پاٹیدار نے سنچری بنائی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل 2022 کے ایلیمینیٹر میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ بنگلور نے دوسرے کوالیفائر میں جگہ بنالی ہے۔ اب ان کا مقابلہ راجستھان رائلز سے ہوگا۔

بنگلور نے ایلیمینیٹر میچ میں 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔ لیکن لکھنؤ کے کھلاڑی 193 رنز ہی بنا سکے۔ رجت پاٹیدار نے آر سی بی کے لیے طوفانی سنچری کھیلی۔ جبکہ لکھنؤ کے لیے کے ایل راہل نے شاندار نصف سنچری بنائی ۔


بنگلورو کی طرف سے دیے گئے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ کے لیے کوئنٹن ڈی کوک اور کے ایل راہل اوپننگ کرنے آئے۔ اس دوران ڈی کاک 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ منان موہرا نے 19 رنز بنائے۔ انہوں نے 11 گیندوں میں 2 چھکے اور ایک چوکا لگایا۔ دیپک ہڈا نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

بنگلورو کی جانب سے رجت پاٹیدار نے ناٹ آؤٹ 112کی شاندار سنچری اور دنیش کارتک نےناٹ آؤٹ 37 بنائے اور دونوں کے درمیان 92 رنز کی شاندار شراکت ہوئی جس کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی) نے آئی پی ایل کے ایلیمینیٹر میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو شکست دی۔واضح رہےآر سی بی نے 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 207 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔


ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آر سی کے پاٹیدار نے پورے 20 اوورز تک بیٹنگ کی، اس سے قبل کپتان فاف ڈو پلیسس پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہو گئے ۔پاٹیدار نے 54 گیندوں کی سنچری میں 12 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ کارتک نے 23 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 37 رنز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاٹیدار کو اس سیزن میں دوسرے متبادل کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا، لیکن اس اننگز میں وہ کسی میچیور بلے باز کی طرح بلے بازی کرتے رہے اور اننگز کے اختتام تک ناقابل شکست رہے۔


لکھنؤکے فیلڈروں کی جانب سے متعدد کیچ چھوڑے جانے سے اور پاٹیدار کی سنچری نے بنگلور کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ محسن کے علاوہ تمام بالرز بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ وراٹ کوہلی نے 24 گیندوں میں 25 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد گلین میکسویل 9 اور مہیپال لومرور 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لیکن اس کے بعد بنگلور نے جو رفتار پکڑی، وہ 207 رنز پر پہونچنے کے بعد ہی رکی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔