دہلی کو شکست دے کر پنجاب پلے آف کی دوڑ میں برقرار
پنجاب 12 میچوں میں اپنی چھٹی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے، جب کہ دہلی 12 میچوں میں آٹھویں ہار کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔
پربھاسمرن سنگھ کے 103رنوں کے بعد ہرپریت برار کے 30رن میں 4وکٹ لینے کی شاندار گیند بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کل دہلی کیپٹلس کو 31 رنز سے شکست دے دی اور اپنے لئے پلے آف میں کھیلنے کی امید برقرار رکھی۔
پنجاب نے دہلی کے سامنے 168 رنز کا ہدف رکھا ۔ ڈیوڈ وارنر (27 گیندوں، 54 رنز) نے دہلی کے لیے شاندار نصف سنچری کے ساتھ اچھی شروعات دلائی، لیکن برار اور راہل چاہر (16/2) کے جادو نے دہلی کو 20 اوورز میں 136/8 تک محدود کردیا۔
پنجاب کے دیگر بلے باز کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، لیکن پٹیالہ کے 22 سالہ باصلاحیت اوپنر پربھاسمرن نے 65 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ آئی پی ایل میں پربھاسمرن کی یہ پہلی سنچری ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے چھٹے سب سے کم عمر بلے باز ہیں۔ اس سنچری نے پنجاب کو باعزت اسکور تک لے جانے کا کام کیا جبکہ برار اور چاہر نے بقیہ کام مکمل کیا۔
واضح رہےٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے پر مجبور پنجاب کی ٹیم کی شروعات مایوس کن ہوئی کیونکہ اس نے پاور پلے کے اندر شیکھر دھون (سات)، لیام لیونگسٹن (چار) اور جیتیش شرما (پانچ) کے اہم وکٹ گنوا دیے۔ پنجاب 12 میچوں میں اپنی چھٹی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے، جب کہ دہلی 12 میچوں میں آٹھویں ہار کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔