پنجاب نے چنئی کو چیپک میں 7 وکٹوں سے شکست دی

پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دی ۔ چنئی کی بولنگ اس میچ میں بہت بے اثر نظر آئی اور جونی بیرسٹو اور ریلی روسو نے طوفانی اننگز کھیلی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

چیپک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے چنئی سپر کنگز  یعنی سی ایس کے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جونی بیرسٹو اور ریلی روسو کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب نے میچ 13 گیندیں باقی رہتے ہوئے جیت لیا ۔ پہلے کھیلتے ہوئے سی ایس کے نے رتوراج گایکواڈ کی شاندار ففٹی کی بدولت 162 رنز بنائے تھے۔ جب پنجاب ہدف کا تعاقب کرنے نکلا تو پربھاسمرن 13 رنز بنا کر جلدی ہی  اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ دوسری جانب جونی بیئرسٹو کل کسی کو بخشنے کے موڈ میں نہیں تھے کیونکہ انہوں نے 30 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ بیرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد روسو کی طوفانی اننگز نے سی ایس کے کی بولنگ کو بے اثر کر دیا ۔ روسو نے 23 گیندوں میں 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

پنجاب کنگز نے پاور پلے اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے۔ بیرسٹو کی دھماکہ خیز بیٹنگ نے پنجاب کی فتح کی بنیاد رکھ دی تھی۔ اگرچہ ریلی روسو بھی ففٹی اسکور نہ کر سکے لیکن 15 اوورز کے اختتام تک ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا چکی تھی۔ پنجاب کنگز کو 5 اوورز میں جیت کے لیے ابھی 28 رنز درکار تھے۔ اگلے 2 اوورز میں 20 رنز آئے جس کی وجہ سے پنجاب کنگز کا سکور 18 اوورز کے بعد 155 رنز ہو گیا۔ پنجاب کو جیت کے لیے اب 18 گیندوں میں صرف 8 رنز درکار تھے۔ ششانک سنگھ نے 26 گیندوں میں 25 اور سیم کرن نے 20 گیندوں میں 26 رنز بنائے۔ ان کے درمیان 50 رنز کی شراکت نے پنجاب کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کنگز نے پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ سی ایس کےکی آخری جیت پنجاب کنگز کے خلاف اپریل 2021 میں ملی تھی۔ اس کے بعد چنئی سپر کنگز کو پنجاب کے ہاتھوں لگاتار 5 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔


دیپک چاہر پہلے اوور میں 2 گیندیں کرنے کے بعد چوٹ کی وجہ سے میدان چھوڑ گئے۔ ان کی رخصتی چنئی کی بولنگ کے لیے ایک دھچکا لگ رہی کیونکہ جونی بیرسٹو اپنے مخالف گیند بازوں پر حاوی نظر آئے۔ شاردول ٹھاکر اور رچرڈ گلیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شیوم دوبے نے آئی پی ایل 2024 میں پہلی بار بولنگ کی اور انہوں نے پہلے ہی اوور میں جونی بیرسٹو کی وکٹ بھی حاصل کی۔ اس دوران مستفیض الرحمان نے ششانک سنگھ کے خلاف میڈن اوور کروا کر سب کو حیران کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔