آئی پی ایل 2020: اپنی اننگز کے بارے میں زیادہ پر اعتماد نہیں تھا... کے ایل راہل

رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 132 رنز کی ناقابل شکست دھماکہ خیز اننگز کھیلنے کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہے کہ وہ اپنی اننگز کے بارے میں زیادہ پراعتماد نہیں تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 132 رنز کی ناقابل شکست دھماکہ خیز اننگز کھیلنے کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہے کہ وہ اپنی اننگز کے بارے میں زیادہ پراعتماد نہیں تھے۔

راہل نے بنگلور کے خلاف 132 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جس کی وجہ سے پنجاب نے بنگلور کو 97 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔ راہل کو اننگز کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

راہل نے کہا کہ مجھے اپنی اننگز کے بارے میں زیادہ اعتماد نہیں تھا۔ میں نے میچ سے ایک دن پہلے میکس ویل کے ساتھ بات چیت کی تھی اور انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کیسا محسوس کرتے ہیں۔ میں نے اسے بتایا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میری بیٹنگ کنٹرول میں ہے۔ اس وقت انہوں نے مجھے بتایا کہ تم مذاق کررہے ہو اور تم اچھا ہٹ کرتے ہو۔ سچ کہوں تو میں بے چین تھا لیکن میں جانتا تھا کہ اگر میں بیچ میں وقت گزارتا ہوں اور بیٹ سے کچھ گیندیں ہٹ کرتا ہوں تو میں جم کر بیٹنگ کرسکتا ہوں۔


انہوں نے کہا کہ بطور کپتان آپ وقت کی پابندی رکھتے ہیں اور آپ کو بہت ساری چیزیں دیکھنی پڑتی ہیں۔ میں اب بھی اپنے معمول کو اعتدال پسند رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ٹاس کے دوران اور فیلڈ کے درمیان مجھے لگتا ہے کہ میں کپتان ہوں۔ اس کے بعد میں ایک کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے اپنے آپ کو روکتا ہوں۔ اس میچ میں پوری ٹیم نے تعاون دیا۔

راہل نے کہا کہ ہم جانتے تھے کہ بنگلور کا بیٹنگ آرڈر بہت مضبوط ہے اور ہمیں ان کے ٹاپ آرڈر میں سے تین وکٹیں جلد ہی گرانی ہوں گی ۔ ہم جانتے تھے کہ اگر ان کے بلے بازوں کو سیٹ ہونے کا موقع دیا گیا تو وہ میچ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ کوچ اور انتظامیہ ٹیم کی اس کارکردگی سے بہت خوش ہوں گے۔ میں روی بشنوئی کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوں۔ میں نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں اسے دیکھا ہے۔ تاہم وہ آرون فنچ ، اے بی ڈویلیئرز جیسے بلے بازوں کے خلاف بولنگ کرنے میں کسی حد تک بے چین تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔