ممبئی انڈینز کی آر سی بی پرزبردست جیت، سوریا-ایشان کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہوئی جیت
ممبئی انڈینز نے ایشان کشن اور سوریہ کمار یادیو کی شاندار اننگز کی بدولت آر سی بی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ میچ میں چھکوں کی بارش ہوئی۔
ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آر سی بی نے پہلے کھیلتے ہوئے 196 رنز بنائے تھے۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کی جانب سے روہت شرما اور ایشان کشن نے طوفانی شروعات کی۔ روہت اور کشن کے درمیان 101 رنز کی شاندار اور دھماکہ خیز شراکت داری رہی۔ ایشان کشن نے 23 گیندوں میں اپنےپچاس مکمل کئے اور اس نے 34 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
ممبئی نے تعاقب کرتے ہوئے پہلے 6 اوور میں 72 رن بنائے تھے۔ اس دوران روہت نے 24 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو بھی تال میں واپس آ گئے ہیں کیونکہ انہوں نے صرف 17 گیندوں میں پچاس رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے اپنی اننگز میں 52 رنز بنائے اور اننگز کے اختتام پر ہاردک پانڈیا نے بھی 6 گیندوں میں 21 رنز کی شراکت کی۔
ممبئی نے پہلے 10 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 111 رن بنائے تھے۔ تاہم 12ویں اوور میں ریس ٹوپلے نے ایک ناقابل یقین کیچ لے کر روہت شرما کو پویلین واپس بھیج دیا۔ لیکن سوریہ کمار یادو، جو ایک امپیکٹ کھلاڑی کے طور پر یہاں آئے تھے، نے آر سی بی کے گیند بازوں کے لیے بھوت ثابت ہوئے ۔ اگلے 2 اووروں میں گیند بازوں کی جانب سے گیند بازی کی گئی جس کی وجہ سے 12 اوور ختم ہونے کے بعد ممبئی کا اسکور 151 رنز تک پہنچ گیا تھا۔
جب ٹیم 10 اوورز کے بعد 111 رنز کے اسکور پر تھی تو اگلے 3 اوورز میں 58 رنز بنائے جس کی وجہ سے 13ویں اوور تک ممبئی انڈینز یعنی ایم آئی کا اسکور 169 تک پہنچ گیا۔ لیکن سوریہ کمار یادو 14ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ ممبئی کو آخری 6 اوور میں صرف 16 رنز درکار تھے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی نے یہ میچ 27 گیندیں باقی رہ کر 7 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔
ممبئی انڈینس کے خلاف اس میچ میں آر سی بی کے گیند باز نہیں بچ سکے ۔ ایک طرف ایشان کشن نے پہلے 10 اوورز میں ہی شو چرایا۔ کشن پاور پلے اوور کے اختتام سے پہلے ہی پچاس رنز بنا چکے تھے۔ کشن نے 69 رنز کی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ 14ویں اوور میں آؤٹ ہونے سے پہلے سوریہ کمار یادو نے مخالف گیند بازوں کو تہس نہس کر دیا تھا۔ انہوں نے 19 گیندوں میں 5 چوکے اور 4 چھکے لگا کر 52 رنز بنائے۔ کشن اور سوریہ کمار کی اننگز نے ممبئی انڈینز کے لیے میچ کو یک طرفہ کر دیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔