ممبئی کی 9 رنز سے پنجاب پرسنسنی خیز جیت

ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو انتہائی دلچسپ مقابلے میں 9 رنز سے شکست دے دی ۔ آشوتوش شرما کی طوفانی اننگز بھی پنجاب کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ممبئی انڈینز نے پنجاب کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں 9 رنز سے شکست دے دی۔ ممبئی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 192 رنز بنائے تھے۔ سوریہ کمار یادو کی طاقتور ففٹی نے ایم آئی یعنی ممبئی انڈینزکو بڑے اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، پنجاب کی شروعات بہت ہی خراب رہی کیونکہ جسپریت بمراہ اور جیرالڈ کوٹزی نے اپنے اسپیل میں مہلک بولنگ کی اور پنجاب کا ا سکور صرف 14 رنز پر 4 وکٹوں کے نقصان پر کر دیا ۔ شکھر دھون کی غیر موجودگی میں ٹیم کا ٹاپ آرڈر بری طرح گڑ بڑا  گیا ۔ پرپل کیپ ہولڈر جسپریت بمراہ نے میچ میں 3 وکٹیں لے کر پنجاب کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ پنجاب کے لیے آشوتوش شرما نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ آشوتوش نے 28 گیندوں میں 61 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

آخری 6 اوورز میں پنجاب کنگز کو جیت کے لیے 65 رنز درکار تھے لیکن صرف 3 وکٹیں باقی تھیں۔ لیکن دوسرے سرے پر آشوتوش شرما تھے جو طوفانی انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے۔ آکاش مدھوال اننگز کا 16واں اوور کرنے آئے تو انہوں نے اوور میں 24 رنز دیے۔ یہاں سے میچ یک طرفہ نظر آنے لگا کیونکہ اب پنجاب کو 24 گیندوں میں صرف 28 رنز درکار تھے۔ 18ویں اوور میں آشوتوش کی وکٹ گرنے کے بعد میچ پھنس گیا۔ پنجاب کو آخری 2 اوور میں 23 رنز درکار تھے۔ جب ہرپریت برار 20 گیندوں میں 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تو پنجاب کی جیت کی تقریباً تمام امیدیں دم توڑ گئیں۔ ربادا کے رن آؤٹ ہوتے ہی پنجاب کی ٹیم 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ممبئی نے یہ میچ 9 رنز سے جیت لیا ہے۔


ممبئی انڈینز کی جانب سے جسپریت بمراہ اور جیرالڈ کوٹزی نے اپنے ابتدائی اسپیل میں پنجاب کنگز کو بیک فٹ پر ڈال دیا تھا۔ دونوں نے اچھی گیند بازی کی اور اپنے اپنے 4 اوورز میں 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ بمراہ اب آئی پی ایل 2024 میں 13 وکٹوں کے ساتھ پرپل کیپ کی دوڑ میں سب سے اوپر آ گئے ہیں۔ ان کے علاوہ ہاردک پانڈیا، آکاش مدھوال اور شریاس گوپال نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خاص طور پر آکاش اور شریاس گوپال نے بہت زیادہ رنز بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔