گجرات پلے آف کی دوڑ سے باہر، کولکتہ کے خلاف میچ بارش کی وجہ سے رد
گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل 2024 کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ اس کا میچ کولکتہ کے خلاف ہونا تھالیکن بارش کی وجہ سے اسے رد کر دیا گیا۔
گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل 2024 کے پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔ گجرات اس سیزن میں پلے آف سے باہر ہونے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس کا میچ پیر کی شام احمد آباد میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ہونا تھالیکن بارش کی وجہ سے میچ رد کر دیا گیا۔ میچ شروع ہونے کا طویل انتظار تھالیکن میچ منسوخ ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔
گجرات اور کولکتہ کے درمیان میچ شام 7.30 بجے شروع ہونا تھالیکن احمد آباد میں بہت بارش ہوئی۔ رات 10 بجے کے بعد بارش میں قدرے کمی آئی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ اس کے بعد تقریباً 10.30 بجے میچ منسوخ کر دیا گیا۔ بہت سے شائقین میچ شروع ہونے کا انتظار کر رہے تھےلیکن ایسا نہ ہو سکا۔
گجرات اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہےاور وہ 12 میچ کھیل چکا ہے۔ اس دوران انہوں نے 5 میچ جیتے اور 7 میں شکست کھائی۔ لیکن کولکتہ کے خلاف میچ کی منسوخی کے بعد 13 میچ کھیلے گئے۔ اسے ایک پوائنٹ ملا۔ گجرات کے اب 13 پوائنٹس ہیں اورو گجرات کی ٹیم پلے آف سے باہر ہو گئی ہیں۔ گجرات کا آخری میچ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ہےجو 16 مئی کو کھیلا جائے گا۔
کولکتہ پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکا ہے۔ وہ اس سیزن میں 13 میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 9 میچ جیتے ہیں اور 3 میں شکست کا سامنا کیا ہے ۔اب ایک میچ بھی ردہو گیا ہے۔ کولکتہ کے کل 19 پوائنٹس ہیں۔ پلے آف سے پہلے ان کا آخری میچ راجستھان رائلز کے خلاف ہےجو 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔