ممبئی آخری میچ میں لکھنؤ سے 18 رنز سے ہارا، آئی پی ایل 24 سیزن کا سفر ختم

لکھنؤ سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دے دی ۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی اور لکھنؤکے لیے آئی پی ایل 24 کا سیزن ختم ہو گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ سپر جائنٹس  یعنی ایل ایس جی نے ممبئی انڈینز کو 18 رنز سے شکست دے دی ۔ روہت شرما نے 68 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ایم آئی کو فتح کے قریب نہ لے جا سکے۔ ایل ایس جی نے پہلے کھیلتے ہوئے 214 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ لکھنؤ کے لیے نکولس پورن نے 29 گیندوں میں 75 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جب کہ کے ایل راہل نے بھی 55 رنز بنائے۔ جب ممبئی ہدف کا تعاقب کرنے آیا تو ٹیم کا آغاز شاندار تھا کیونکہ روہت شرما اور ڈیولڈ بریوس کے درمیان 88 رنز کی اوپننگ شراکت تھی۔ روہت شرما نے 38 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ لیکن درمیانی اوورز میں لکھنؤ کے گیند بازوں نے ایسا غلبہ قائم کیا کہ ممبئی انڈینز یعنی  ایم آئی کے بلے باز اس دباؤ سے بچ نہ سکے اور میچ 18 رنز سے ہار گئے۔

215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی کی شروعات شاندار رہی کیونکہ ٹیم نے پاور پلے اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے 53 رنز بنا لیے تھے۔ خاص طور پر ڈیوالڈ بریوس اچھے آغاز کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے جو نویں اوور میں 23 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ ایم آئی ابھی پہلے جھٹکے سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ سوریہ کمار یادو صفر رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 11ویں اوور میں روہت شرما بھی 68 رنز کے اسکور پر محسن خان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا اور نہال وڈھیرا بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے۔ اس طرح ممبئی نے صرف 32 رن میں 5 وکٹ گنوا دیے تھے۔ ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 88 رنز بنائے تھے، 15 اوورز تک ایم آئی کا اسکور 5 وکٹوں پر 125 رنز تھا۔ ٹیم کو آخری 5 اوورز میں جیت کے لیے 90 رنز درکار تھے۔ صورتحال یہ تھی کہ ٹیم کو آخری 2 اوورز میں 52 رنز بنانے تھے۔ کریز پر ایشان کشن اور نمن دھیر کھڑے تھے۔ 19ویں اوور میں 18 رنز آئے جس کی وجہ سے ٹیم کو آخری 6 گیندوں پر 34 رنز بنانے پڑے۔ نمن دھیر نے 28 گیندوں میں 62 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن ممبئی کو 18 رنز کی شکست سے نہ بچا سکے۔


ممبئی انڈینز نے ارجن تندولکر کو پورے سیزن میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ لیکن انہیں لیگ مرحلے کے آخری میچ میں اپنی چھاپ چھوڑنے کا موقع ملا۔ اس نے اپنے اسپیل کی دوسری ہی گیند پر مارکس اسٹونیس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، لیکن جائزے سے پتہ چلا کہ گیند اسٹمپ کے اوپر سے جا رہی تھی۔ پھر بھی ارجن کے لیے پہلے 2 اوور شاندار رہے جس میں انہوں نے صرف 10 رنز دیے۔ لیکن جب انہوں نے اپنے اسپیل کا تیسرا اوور کیا تو نکولس پورن نے انہیں پہلی 2 گیندوں پر 2 چھکے لگائے۔ بدقسمتی سے وہ اپنے 4 اوورز مکمل نہ کر سکے۔ انجری کے باعث انہیں ڈریسنگ روم واپس جانا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔