لکھنؤ نے چنئی کو 6 وکٹوں سےدی شکست ، اسٹوئنس  نے لگائی سنچری

لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ ایل ایس جی کے بلے بازوں نے آخری 27 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

لکھنؤ سپر جائنٹس نے چنئی سپر کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے سی ایس کے یعنی چنئی سپر کنگز  نے مقررہ 20 اوورز میں 210 رنز بنائے ۔ کپتان روتوراج گائیکواڑ نے 60 گیندوں میں 108 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑے اسکور تک لے گئے۔ دوسری جانب ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ایل ایس جی  یعنی لکھنؤ سپر جائنٹس کی شروعات بہت خراب رہی۔ کوئنٹن ڈی کاک صفر اور کپتان کے ایل راہل 16 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ لکھنؤ کے لیے سب سے زیادہ رنز مارکس اسٹوئنس نے بنائے جنہوں نے 56 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور 63 گیندوں کی اننگز میں 124 رنز بنائے۔ اس اننگز میں اسٹوئنس نے 13 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ آخری اووروں میں دیپک ہڈا نے بھی 6 گیندوں میں 17 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر لکھنؤ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

11 اوورز کے مکمل ہونے تک لکھنؤ سپر جائنٹس 88 رنز کے اسکور پر 3 وکٹیں گنوا چکا تھا۔ ٹیم کو 9 اوورز میں جیت کے لیے ابھی 123 رنز درکار تھے۔ ایسے میں مارکس سٹوئنس اور نکولس پورن کے درمیان 70 رنز کی شراکت نے سی ایس کے کے شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھانا شروع کر دیں۔ لیکن 17ویں اوور میں متھیشا پاتھیرانا نے پوران کو آؤٹ کر دیا۔ نکولس پورن نے 15 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ صورتحال یہ تھی کہ ایل ایس جی کو آخری 3 اوورز میں جیت کے لیے 47 رنز درکار تھے۔ میچ وہیں پھنس گیا جب مستفیض الرحمان نے 18ویں اوور میں 15 رنز دیے۔ اب ایل ایس جی کو جیت کے لیے 12 گیندوں میں 32 رنز درکار تھے۔ یہاں تک کہ 19ویں اوور میں 15 رنز آئے۔ آخری 6 گیندوں پر جیت کے لیے 17 رنز بنانے تھے ۔ آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر 15 رنز بنائے جس میں ایک نو بال بھی شامل تھی۔ اسٹوئنس نے اوور کی تیسری گیند پر چوکا لگا کر ایل ایس جی کی 6 وکٹوں سے جیت کو یقینی بنایا۔


خاص طور پر معین علی اور تشار دیشپانڈے چنئی سپر کنگز کے لیے بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ سی ایس کے کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ دیپک چاہر اور مستفیض الرحمان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شاردل ٹھاکر بھی کچھ خاص نہ دکھا سکے، 3 اوورز میں 42 رنز دیے۔ چنئی کے گیند بازوں کی اتنی بری طرح پٹائی ہوئی کہ انہوں نے آخری 27 گیندوں میں 76 رنز دیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔