کولکتہ نے دہلی کیپٹلس کو بری طرح شکست دی

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 154 رنز کا ہدف ملا تھا جس کو  کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کپتان شریاس آئیر  کی شاندار بلے بازی کی بدولت  16.3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلس کو بری طرح  شکست دی ۔ رشبھ پنت کی قیادت میں دہلی کیپٹلس کو 7 وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 154 رنز کا ہدف ملا تھا۔شریاس آئیر کی کپتانی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ہدف 16.3 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کے کے آر کے کپتان شریاس آئیر 23 گیندوں پر 33 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ لوٹے۔ جبکہ وینکٹیش ایر 23 گیندوں پر 26 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 57 رنز کی شراکت ہوئی۔دہلی کیپٹلس کے لیے اکسر پٹیل سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ اکشر پٹیل نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ لیزرڈ ولیمز نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

دہلی کیپٹلس کے 153 رنز کے جواب میں بلے بازی کرنے آئی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شروعات شاندار رہی۔ کے کے آر کے اوپنرفل سالٹ اور سنیل نارائن نے طوفانی شروعات کی۔ خاص طور پر فل سالٹ کو انتہائی جارحانہ انداز میں دیکھا گیا۔ فل سالٹ نے 33 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ سنیل نارائن 10 گیندوں میں 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن تب تک دونوں اوپنرز اپنا کام بخوبی کر چکے تھے۔ فل سالٹ اور سنیل نے پہلے 6 اوور میں 79 رنز جوڑے۔


تاہم کے کے آر کو پہلا جھٹکا 79 رنز کے اسکور پر لگا۔ اس کے بعد فل سالٹ 96 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ ساتھ ہی رنکو سنگھ کی خراب فارم بھی بلا روک ٹوک جاری ہے۔ رنکو سنگھ 11 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شریاس ایئر کی ٹیم کو تیسرا جھٹکا 99 رنز کے سکور پر لگا۔

اس سے پہلے دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرنے آئی دہلی کیپٹلس نے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 153 رن بنائے۔ دراصل، دہلی کیپٹلس کے بلے باز وقفے وقفے سے پویلین لوٹتےرہے۔ ایک وقت ایسا لگتا تھا کہ یہ ٹیم 150 رنز کا ہندسہ بھی نہیں چھو سکے گی۔ لیکن کلدیپ یادو نے 26 گیندوں میں 35 رنز بنائے اور دہلی کیپٹلس کے اسکور کو 153 رنز تک لے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔