5 کھلاڑی جنہوں نے فائنل میں سن رائزرس حیدرآباد کو برباد کردیا

آئی پی ایل 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف سن رائزرز حیدرآباد کی شکست کے لیے  پانچ کھلاڑیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

کولکتہ نائٹ رائیڈرز یعنی کے کے آر  نے آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔ یہ تیسرا موقع ہے جب کے کے آر نے انڈین پریمیئر لیگ میں خطاب جیتا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد یعنی ایس آر ایچ نے لیگ مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن فائنل میں پہنچنے کے بعد ان کی پوری ٹیم ہی دم توڑ گئی۔ جب حیدرآباد کو اہم کھلاڑیوں کی سب سے زیادہ ضرورت تھی تو سب ناکام ثابت ہوئے۔

ٹریوس ہیڈ وہی بلے باز ہیں جنہیں کوالیفائر 1 میچ میں مچل اسٹارک نے صفر کے سکور پر بولڈ کیا تھا۔ چونکہ فائنل میں ان پر دباؤ تھا اور وہ جانتے تھے کہ ان کے سامنے کس قسم کی بؤلنگ کی جائے گی۔ انہیں تیز گیند بازی کے خلاف محتاط رہنے کی ضرورت تھی۔ اگرچہ اس بار اسٹارک ہیڈ کی وکٹ نہیں لے سکے لیکن ویبھو اروڑہ نے انہیں آؤٹ کیا ۔ ٹریوس ہیڈ اس بار بھی ذمہ داری نہیں اٹھا سکے اور صفر کے سکور پر آؤٹ ہو گئے۔


راہل ترپاٹھی پر سب کی نظریں مرکوز تھیں لیکن ضرورت کے وقت ترپاٹھی 13 گیندوں میں صرف 9 رنز بنا سکے۔ ترپاٹھی 2022 سے ایس آر ایچ کے لیے کھیل رہے ہیں، لیکن واضح رہےکہ وہ 2020-2021 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسکواڈ میں تھے۔ ترپاٹھی کے کے آر کے بہت سے موجودہ کھلاڑیوں کی خوبیوں اور کمزوریوں سے واقف تھے۔ اس کے باوجود کے کے آر نے فائنل میچ میں حیدرآباد پر اس طرح غلبہ حاصل کیا جیسے وہ کسی کم تجربہ کار ٹیم کے خلاف کھیل رہا ہو۔

صمد وہی کھلاڑی ہے جو کے کے آرکے خلاف کوالیفائر 1 میچ میں پیٹ کمنز کا ساتھ نہیں دے سکا تھا۔ اس کھلاڑی کے لئے فائنل میچ میں بھی  ایسی ہی صورتحال کا سامنا تھا۔ فائنل میچ میں جب صمد بیٹنگ کے لیے آئے تو ہینرک کلاسن 12 گیندوں پر 12 رنز بنانے کے بعد کھیل رہے تھے۔ صمد کے پاس کلاسن کے ساتھ 30-40 رنز کی شراکت بنا کر ایس آر ایچ کو بڑا اسکور بنانے کا موقع ملا۔ لیکن صمد  نے باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلا جس کی وجہ سے وہ  کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے ۔


ہینرک کلاسن جنوبی افریقہ کے لیے ٹی20 کرکٹ میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہیں۔ لیکن اگر ہم آئی پی ایل 2024 میں ایس آر ایچ بمقابلہ کے کے آر میچ کی بات کریں تو وہ 6 نمبر پر بلے بازی کرنے آئے تھے۔ کلاسن ایسے نمبر پر بیٹنگ کر رہےتھےجس پر کھیلنے کا وہ عادی نہیں تھے۔ ایس آر ایچ کی شکست کے لیے کلاسن کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے کیونکہ سیٹ ہونے کے بعد بھی وہ ہرشیت رانا کی دھیمی گیند کو نہیں پڑھ سکے اور 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

بھونیشور کمار  بھی اس ہار کے لئے ذمہ دار ہیں جبکہ سن رائزرس حیدرآباد کے بلے بازوں نے اتنا کم اسکور کیا تھا کہ ٹیم کے گیند باز زیادہ کچھ کرنے کو نہیں تھا۔ ایس آر ایچ کے لیے بھونیشور کمار نے پہلے اوور میں صرف 5 رنز دیے۔ دوسرے اوور میں پیٹ کمنز نے سنیل نارائن کو آؤٹ کر کے ایس آر ایچ کو اچھی شروعات دی۔ لیکن تیسرے اوور میں بھونیشور نے 20 رنز دیے اور یہاں سے کے کے آر کے بلے بازوں کو روکنا ناممکن ہوگیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔