آئی پی ایل 2020: پہلے ’پلے آف‘ میچ سے قبل ممبئی انڈینز کے تین کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی

شین بانڈ نے جسپریت بمراہ اور بولٹ کے گزشتہ میچ میں نہیں کھیلنے پر خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ ممبئی پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالیفائی کر چکی تھی اس لئے حیدرآباد کے خلاف انہیں آرام دیا گیا۔

آئی پی ایل 2020: پہلے ’پلے آف‘ میچ سے قبل ممبئی انڈینز کے تین کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی
آئی پی ایل 2020: پہلے ’پلے آف‘ میچ سے قبل ممبئی انڈینز کے تین کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: انڈین پریمئر لیگ کے 13 ویں سیزن کا پہلا پلے آف مقابلہ آج ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں جیت درج کرنے والے ٹیم براہ راست طور پر فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی۔ میچ کی اہمیت کے پیش نظر جسپریت بمراہ اور ٹرینٹ بولٹ کی واپسی طے مانی جا رہی ہے۔ ان دونوں گیندبازوں کو لیگ مرحلہ کے آخری میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف موقع نہیں دیا گیا تھا۔

گیند بازی کے کوچ شین بانڈ نے جسپریت بمراہ اور بولٹ کے گزشتہ میچ میں نہیں کھیلنے پر خاموشی توڑی ہے۔ بانڈ نے بتایا کہ چونکہ ممبئی پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالیفائی کر چکی تھی اس لئے حیدرآباد کے خلاف بمراہ اور بولٹ کو آرام دیا گیا ہے۔


ممبئی انڈینز کی ٹیم کو حالانکہ ان دونوں گیند بازوں کا نہیں کھیلنا بھاری پڑ گیا تھا۔ ان کی غیر موجودگی میں حیدرآباد نے ممبئی کو 10 وکٹ سے ہرا دیا تھا۔ شین بانڈ نے کہا، ’’آپ کو اس کے لئے حیدرآباد کو کریڈٹ دینا ہوگا۔ ہمیں ٹورنامنٹ کے طویل فارمیٹ کو یاد رکھنا ہوتا ہے۔ یہ کافی مصروف پروگرام ہوتا ہے، بالخصوص بولٹ اور بمراہ جیسے تیز گیند بازوں کے لئے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ لگاتار میچ کھیلنے کی بات نہیں ہے بلکہ شارجہ اور دبئی کے درمیان سفر کرنے کا بھی مسئلہ ہے۔ حیدرآباد کے خلاف موقع تھا کہ ہم انہیں آرام دیں۔‘‘ بانڈ نے اسٹار کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ’’آئی پی ایل میں میچ کافی جلدی ہوتے ہیں۔ ہم پہلے ہی پلے آف کے لئے کوالیفائی کر چکے تھے، ایسی صورت حال میں ہمارے کچھ کھلاڑیوں کو آرام دینا مناسب ہے۔‘‘


ممبئی انڈینز کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پنڈیا نے بھی گزشتہ دو میچ نہیں کھیلے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف اس اہم مقابلہ میں پنڈیا کی واپسی کے کامل امکانات ہیں۔ پنڈیا ٹیم میں سوربھ تیوای کا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔