آئی پی ایل 2023: شاہ رخ خان نے کے کے آر کی جیت کے بعد وراٹ کوہلی کو سکھائے 'جھومے جو پٹھان' کے ڈانس اسٹیپ
کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان آر سی بی کے وراٹ کوہلی کو اپنی حالیہ سپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل گانے 'جھومے جو پٹھان‘ کے ڈانس اسٹیپ سکھاتے ہوئے نظر آئے
کولکاتا: کے کے آر (کولکاتا نائٹ رائڈرز) نے گزشتہ شب اپنے ہوم گراؤنڈ ایڈن گارڈنز پر آر سی بی (رائل چیلنجرز بنگلور) کے خلاف شاندار جیت درج کی۔ شائقین اس جیت کے بعد کافی پرجوش تھے، تاہم اس جوش اور جذبے میں اس وقت اضافہ ہو گیا جب کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے میدان پر ورارٹ کوہلی کو اپنی حالیہ سپر ہٹ فلم پٹھان کے ٹائٹل گانے 'جھومے جو پٹھان‘ کے ڈانس اسٹیپس سکھائے۔
شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ہوم گراؤنڈ ایڈن گارڈنز میں تین سال بعد اپنی ٹیم کا پہلا میچ دیکھنے پہنچے تھے۔ اس میچ میں کے کے آر نے 81 رنز سے جیت درج کی۔ بعد میں شاہ رخ میدان میں آئے اور تمام کھلاڑیوں کو گلے لگایا۔ وہ کوہلی سے ملے اور انہیں بھی خلوص کے ساتھ گلے لگایا۔ آر سی بی اسٹار وراٹ کوہلی نے ان سے کہا کہ وہ انہیں ’جھومے جو پٹھان‘ کے ڈانس اسٹیپ سکھائیں اور کنگ خان نے کوہلی کو یہ مشہور ڈانس اسٹیپ سکھایا۔ نیچے ویڈیو دیکھیں:
اس میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آر سی بی کے سامنے 205 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا۔ جواب میں آر سی بی کے وراٹ کوہلی شروع میں بہتر فارم میں نظر آ رہے تھے اور انہوں نے اومیش یادو کے خلاف اننگز کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اپنے ارادوں کا اظہار بھی کر دیا تھا لیکن اس بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کوہلی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 21 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کے کے آر کے تجربہ کار اسپنر سنیل نارائن نے کوہلی کو شاندار گیند پر بولڈ کیا۔
کے کے آر نے شاردل ٹھاکر کی 68 رنوں کی دھماکہ خیز اننگ اور ورون چکرورتی، سویش شرما اور نارائن کی اسپن تکڑی کی بدلوت سیزن کی اپنی پہلی جیت حاصل کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔