بارش رکی نہیں فائنل ہوا نہیں، اب آئی پی ایل کا فائنل آج

قواعد کے مطابق اگر دوسرے دن بھی فائنل نہیں ہوپاتا ہے تو لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم جیت جائے گی جس کے حساب سے گجرات ٹائٹنز جیت جائےگی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کا فائنل بارش کی وجہ سے آج  کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔آئی پی ایل نے کل ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ضوابط کے مطابق، آئی پی ایل فائنل کے لیے پیر کو اضافی دن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے فائنل اتوار کو شام 7:30 بجے اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔ میچ شروع کرنے کا آخری وقت رات 12:06 تھا لیکن بارش نہ رکنے کے بعد امپائروں نے میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔


بی سی سی آئی نے ایک ریلیز میں کہا کہ جن تماشائیوں نے اتوار کے لیے ٹکٹ خریدے ہیں وہ پیر کوبھی مانے جائیں گے۔ بورڈ نے شائقین کے صبر اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پیر کو اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں آنے کی اپیل کی۔

واضح رہے گجرات اور چنئی اب چیمپئن بننے کے لیے پیر کو آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر بارش کی وجہ سے میچ رات 9:35 بجے شروع نہیں ہوتا ہے تو ٹائٹل میچ کے اوورز کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اگر میچ رات 11 بجکر 56 منٹ پر شروع ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں پانچ پانچ اوورز بیٹنگ کریں گی۔ میچ رات 12:06 بجے شروع ہونے پر فاتح کا فیصلہ سپر اوور سے ہوگا۔


قواعد کے مطابق اگر دوسرے دن بھی فائنل نہیں ہوپاتا ہے تو لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت جائے گی۔ لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد گجرات 10 جیت اور چار ہارسمیت 20 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر سرفہرست تھی، جبکہ چنئی آٹھ جیت، پانچ ہار اور ایک ڈرا کے ساتھ 17 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پرتھی۔ واضح رہےمحکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو احمد آباد میں بارش کا 10 فیصد امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔