آئی پی ایل 2020: نکولس سے ڈر گئے تھے حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر، جیتنے کے بعد دیا یہ بیان
کنگز الیون پنجاب کے لئے اس میچ میں نکولس پورن نے 37 گیندوں میں 77 رنز کی اننگ کھیلی، انہوں نے صرف 17 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر لی
ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 22ویں مقابلہ میں سن رائزرس حیدرآباد نے کنگز الیون پنجاب کو 69 رنوں سے شکست دی۔ اس سیزن میں حیدرآباد کی یہ تیسری جیت ہے۔ حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب کے سامنے 2020 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ اس کے جواب میں پنجاب کی ٹیم 16.5 اوورز میں 132 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
پنجاب ے لئے نکولس پورن نے 37 گیندوں میں سات چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے۔ میچ کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے بتایا کہ پورن چھکے مار رہے تھے تو وہ گھبرا گئے تھے۔
میچ کے بعد حیدرآباد کے کپتان نے کہا، ’’جب نکولس پورن اسٹینڈ میں چھکے مار رہا تھا تو تھوڑا گھبرا گئے تھے۔ حالانکہ ہمارے امکانات ہمیشہ بلند تھے۔ میں خوش قسمت تھا کہ میں اس کے ساتھ بنگلہ دیش میں کھیلا ہوں۔ آپ ہمیشہ سوچتے ہیں کہ آپ کیا کر سکتے ہیں۔ راشد خان ورلڈ کلاس گیندباز ہیں، وہ ہمیشہ دباؤ کی صورت حال سے ہمیں بچاتے ہیں۔ آج بھی انہوں نے ایسا ہی کیا۔ درحقیقت وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں۔‘‘
وہیں بھونیشور کمار کے آئی پی ایل 2020 سے باہر ہونے پر وارنر نے کہا کہ ہمارے سب سے بڑے ڈیتھ اوور کے ماہر گیندباز کے جانے کا دکھ ہے لیکن ان کے جانے کے بعد باقی گیندبازوں کو موقع ملے گا۔ وارنر نے میچ میں 97 رن بنانے والے جانی بیئریسٹو کی بھی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا بیئریسٹو کے ساتھ بلے بازی کرنا انہیں پسند ہے۔ ایک وقت میں صرف اٹرائیک روٹیٹ کر رہا تھا۔ اگر یہی پریشر ہم راجستھان کے خلاف بھی بنانے میں کامیاب رہے تو ایک اچھا گیم دیکھنے کو ملے گا۔ ہم ان کے خلاف نئے سرے سے شروعات کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Oct 2020, 10:40 AM