آئی پی ایل 2020: ہم نے کوششیں جاری رکھیں اور جیت کی راہ پر لوٹے، راہل
حیدرآباد کی ٹیم نے پورے میچ پر اپنی مضبوط گرفت برقرار رکھی لیکن آخری اوورز میں کنگز الیون پنجاب نے حیرت انگیز کھیل دکھا کر ہاری ہوئی بازی اپنے نام کر لی
ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں ہفتے کے روز ایک بہت ہی دلچسپ میچ کے دوران کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کو 12 رنز سے شکست دے کر تقریباً ہاری ہوئی بازی اپنے نام لی۔ کنگز الیون پنجاب کی یہ مسلسل چوتھی فتح ہے، جس نے ٹورنامنٹ کا آغاز انتہائی خراب انداز میں کیا تھا۔ کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم کو جیتنے کی عادت ڈال رہی ہے، جو ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں نہیں تھی۔
راہل نے کہا، "ہم اس کی عادت ڈال رہے ہیں۔ جیت ایک عادت ہے جو ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں نہیں تھی۔ میں ساکت ہوں۔ کم اسکور والے میچ میں 10 یا 15 رن کی اہمیت بھی معلوم چلتی ہے۔ اس جیت میں سب نے حصہ لیا۔ نہ صرف کھلاڑی بلکہ سپورٹ عملہ نے بھی۔‘‘
راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم نے واپسی کی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’دو ماہ میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں لا سکتا لیکن عملے نے کافی محنت کی۔ پوئنٹ ٹیبل میں سب سے نیچے ہونے پر بھی ہم گھبرائے نہیں۔ ہم نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور جیت کی راہ پر واپس لوٹے۔‘‘
واضح رہے کہ کنگز الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے۔ چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات بہترین رہی۔ حیدرآباد کی ٹیم نے 6.2 اوورز میں 56 رنز بنائے۔
حیدرآباد کو آخری چار اوورز میں جیت کے لئے 27 رنز درکار تھے اور سات وکٹیں ان کے ہاتھ میں تھیں لیکن پھر میچ پلٹ گیا۔ حیدرآباد نے اپنی باقی 7 وکٹیں محض 14 رنز کے اندر کھو دیں اور اسے 12 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔