آئی پی ایل 2020: حیدرآباد ٹیم کو دھچکا، آج کا میچ نہیں کھیلے گا اسٹار بلے باز

IPL 2020: مڈل آرڈر کی ناکامی سے پریشان حیدرآباد کی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، اسٹار بلے باز آج کے میچ سے باہر رہے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ سیزن 13 کے آٹھویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے مابین مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ حیدرآباد اور کولکتہ دونوں ہی ٹیمیں اپنے شروعاتی میچ میں ہار کا سامنا کر چکی ہیں۔ کے کے آر کے خلاف ہونے جا رہے میچ میں بھی حیدرآباد کی ٹیم کو راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیم کے تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن ہفتہ کو کھیلے جانے والے میچ سے باہر رہیں گے۔

پہلے میچ میں کین ولیمسن کو نہیں کھلانے کی وجہ سے حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشانے پر تھے لیکن وارنر نے بعد میں بتایا کہ کین انجری کی وجہ سے پہلے میچ میں نہیں کھیلے ہیں۔ اگرچہ وارنر نے یہ دعوی کیا تھا کہ ولیمسن کی چوٹ سنگین نہیں ہے تاہم حیدرآباد کی ٹیم نے کین ولیمسن کی فٹنس کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دیا ہے۔


رپورٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ’کے کے آر‘ کے خلاف کین ولیمسن کا باہر رہنا بالکل طے ہے۔ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ کین ولیمسن آگے ہونے والے ایک یا دو میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ کین ولیمسن کی عدم موجودگی کی وجہ سے حیدرآباد کا مڈل آرڈر بہت کمزور دکھائی دیتا ہے۔ ٹیم میں نمبر تین کے بعد کوئی تجربہ کار بیٹس مین نہیں ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف بیئرسٹو کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی تھی۔ ایسی صورتحال میں آج ہونے جا رہے میچ میں حیدرآباد کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہو جاتا ہے تو مڈل آرڈر سے زیادہ توقع نہیں کی جا سکتی۔

وہیں، کے کے آر کی ٹیم کا آغاز بھی خراب رہا۔ کے کے آر کو ممبئی انڈینز کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔ تاہم، کے کے آر کی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے کیونکہ ٹیم کے کپتان دنیش کارتک نے مورگن اور کمنس کا دفاع کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔