آئی پی ایل 2020: شریئس ایر نے اگلے میچ میں مضبوطی کے ساتھ واپسی کا عزم ظاہر کیا

دہلی کا مقابلہ 8 نومبر کو ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں سنرائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

شریئس ایر، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
شریئس ایر، تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

دوبئی: آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں ممبئی انڈینز سے 57 رنز سے شکست کے بعد دہلی کیپٹلز کے کپتان شریئس ایر نے کہا کہ ہم مضبوطی سے واپسی کریں گے اور اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ دفاعی چمپئن اور چار بار کی فاتح ممبئی نے جمعرات کو 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 200 رن بنائے اور دہلی کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 143 تک محدود کردیا۔ ممبئی نے اس طرح چھٹی بار فائنل میں جگہ بنالی۔

دہلی کے لئے اس شکست کے بعد پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے کی امید ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ دہلی کا مقابلہ 8 نومبر کو ہونے والے دوسرے کوالیفائر میں سنرائزرس حیدرآباد اور رائل چیلنجرس بنگلور کے مابین ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا اور میچ جیتنے والی ٹیم 10 نومبر کو فائنل میں ممبئی سے مقابلہ کرے گی۔


شریئس نے میچ کے بعد کہا کہ میں ٹیم کے بارے میں کچھ منفی نہیں کہنا چاہتا۔ آگے بڑھنے کے لئے مضبوط ذہنیت کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔ ابھی بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے اور ہم مضبوطی سے واپسی کریں گے۔ آپ ہر رات وہاں نہیں ہوسکتے۔ ہم دستیاب مواقع کے بارے میں بات کرتے رہتے ہیں۔ اچھی طرح سے کھیلنے کے لئے اچھی ذہنیت کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ببل میں رہتے ہوئے اسی معمول پر عمل کرنا آسان نہیں ہے۔ میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کی تیاری سے خوش ہوں۔ روی چندرن اشون نے عمدہ کھیل کھیلا۔ ٹیم میں ان جیسے کھلاڑی کا ہونا واقعی بہت اچھا ہے۔ وہ ہمارے لئے خاص طور پر بحیثیت کپتان بہت اہم کھلاڑی ہے۔ ان کے (ممبئی انڈین) بلے بازوں نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہاردک اور پولارڈ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جب حریف ٹیم کے تمام بلے باز عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہوں تو صورتحال کو اپنے حق میں کرنا مشکل ہے۔ ہم اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔