آئی پی ایل 2020: کگیسو رباڈا اور جسپریت بمراہ کے مابین پرپل کیپ کا مقابلہ

ربادا نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور ایک ہی جھٹکے میں انہوں نے بمراہ، جیمز فاکنر اور لست ملنگا کو پیچھے چھوڑ کر آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

تصویر بشکریہ آئی پی ایل
تصویر بشکریہ آئی پی ایل
user

یو این آئی

دبئی: دہلی کیپٹلز کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا اور ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا مقابلہ منگل کے روز آئی پی ایل کے ٹائٹل میچ میں سب سے زیادہ وکٹوں کے لئے پرپل کیپ کے لئے بھی ہوگا۔ ربادا آئی پی ایل 13 میں 29 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ بمراہ 27 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ فائنل میں دونوں فاسٹ بالرز کی کارکردگی ان کی ٹیموں کو فاتح قرار دینے کا فیصلہ کرے گی۔

ربادا نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور ایک ہی جھٹکے میں انہوں نے بمراہ، راجستھان رائلز کے جیمز فاکنر اور ممبئی انڈینز کی لست ملنگا کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، ایک سیزن میں وکٹوں کے لحاظ سے آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ تاہم فائنل فیصلہ کرے گا کہ آئی پی ایل 13 کے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے لئے ملنے والی پرپل کیپ بمراہ اور ربادا میں سے کس کے سر سجتی ہے۔ اس معاملے میں آئی پی ایل کا ریکارڈ چنئی سپر کنگز کے ڈوین براوو کے نام ہے جنہوں نے 2013 میں 32 وکٹیں حاصل کیں۔ ملنگا نے 2011 میں 28 اور فاکنر نے 2013 میں 28 وکٹیں حاصل کیں۔


شکھر کے پاس اورنج کیپ حاصل کرنے کا موقع

دبئی: دہلی کیپٹلز کے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون کو آئی پی ایل -13 میں سب سے زیادہ رنز کے لئے اورنج کیپ پر قبضہ کرنے کا موقع رہے گا۔ شکھر نے کوالیفائر 2 میں اتوار کے روز سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف شاندار 78 رنز بنائے اور ٹورنامنٹ میں 600 رنز مکمل کیے۔ شکھر کے پاس اب 16 میچوں میں 603 رنز ہوگئے ہیں اور وہ سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں کنگز الیون پنجاب کے لوکیش راہل کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ پنجاب کے کپتان راہل نے 14 میچوں میں 670 رنز بنائے تھے۔

اگر وہ ممبئی انڈینز کے خلاف فائنل میں ایک اور بڑی اننگز کھیلتے ہیں اور ٹیم کو پہلی بار ٹائٹل دلاتے ہیں تو وہ اورنج کیپ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے اور راہل کے درمیان 67 رنز کا فرق ہے۔ فائنل میں ممبئی کے تین کھلاڑی ایشان کشن، کوئنٹن ڈی کوک اور سوریہ کمار یادو کو ٹورنامنٹ میں 500 رنز مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔ کشن نے 483، ڈی کوک نے 483 اور سوریا کمار نے 461 رنز بنائے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔