آئی پی ایل 2020: سپر اوور میں کنگز الیون پنجاب کی ممبئی انڈینز پر شاندار جیت
ممبئی انڈینز نے کنگز الیون پنجاب کو 176 رنوں کا ہدف دیا، لیکن پنجاب کی ٹیم بھی 20 اوور میں 176 رن ہی بنا پائی۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو سپر اور کھیلے گئے، جس میں پنجاب ٹیم نے فتح حاصل کرلی۔
دبئی: آئی پی ایل کے 36 ویں میچ کا بھی فیصلہ سپر اوور کے ذریعہ ہوا، کنگز الیون پنجاب نے پہلے سپر اوور کو کھیلتے ہوئے 2 وکٹ کے نقصان پر 5 ہی رن بنا پائے، پنجاب نے ممبئی کو جیت کے لئے 6 رنوں کا ہدف دیا، لیکن محمد سمیع کی اچھی بولنگ کی وجہ سے ممبئی کی ٹیم بھی ایک وکٹ کے نقصان پر 5 رن ہی بنا پائی۔ دوسرے سپر اوور میں ممبئی کی ٹیم نے پنجاب ٹیم کو 12 رنوں کا ہدف دیا جسے پنجاب کی ٹیم نے با آسانی حاصل کرلیا۔
ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے اتوار کے روز کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلے ہوئے کنگز الیون پنجاب کو 176 رنوں کا ہدف دیا، لیکن پنجاب ٹیم بھی 20 اوور میں 176 رن ہی بنا پائی۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو سپر اور کھیلے گئے، جس میں پنجاب ٹیم نے فتح حاصل کرلی، پہلے کنگز الیون پنجاب نے سپر اوور کھیلا جس میں اس نے 2 وکٹ کے نقصان پر 5 رن ہی بنائے، ممبئی انڈینز کی طرف سے بمراہ نے کافی کفایتی اوور پھینکا، انہوں سپر اوور میں 2 وکٹ لے کر صرف 5 رن دیئے۔
اس میچ کے لئے دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں
ممبئی: روہت شرما (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، کیرون پولارڈ، کرونل پانڈیا، ناتھن کولٹر نائل، راہل چاہر، ٹرینٹ بولٹ، جسپریت بمراہ
پنجاب: لوکیش راہل (وکٹ کیپر اور کپتان)، مینک اگروال، کرس گیل، نکولس پورن، گلین میکسویل، دیپک ہڈا، کرس جورڈن، مورگن اشون، محمد سمیع، روی بشنوئی اور ارشدیپ سنگھ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔