آئی پی ایل 2020: درد سے کہیں زیادہ مجھے 'مایوسی' پریشان کر رہی... آر اشون

روی چندرن اشون کا کہنا ہے کہ جب میں زمین پر گرا تو مجھے درد سے زیادہ مایوسی پریشان کر رہی تھی اور یہ احساس میرے چہرے پر ظاہر تھا۔ میرا اسکین کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلے میچ میں کھیلوں گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: دہلی کیپٹلز کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کا کہنا ہے کہ مایوسی انہیں کندھے کی انجری کے درد سے زیادہ پریشان کررہی ہے۔ اشون کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں اپنے پہلے ہی اوور میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے واک آؤٹ کرگئے تھے۔ ان کی چوٹ کی وجہ سے اگلے میچ میں اشون کے کھیل پر شک پیدا ہوگیا ہے۔

اشون نے کہا کہ میدان پر گرنے کے بعد میرے کندھے کی ہڈی پھسل گئی تھی لیکن ہمارے فزیو اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے میری ہڈی قائم کردی۔ لیکن اب درد سے زیادہ مایوسی مجھے پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے گزشتہ چھ ماہ سے گھر میں گیندبازی کی پریکٹس کی تھی اور میں ٹورنامنٹ کے لئے تیار تھا۔ جب میں زمین پر گرا تو مجھے درد سے زیادہ مایوسی پریشان کر رہی تھی اور یہ احساس میرے چہرے پر ظاہر تھا۔ میرا اسکین کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلے میچ میں کھیلوں گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔