آئی پی ایل 2020: تکلیف ہوتی ہے، یہ سال ہمارا نہیں ہے، ہار کے بعد دھونی کا بیان
آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ان کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے پلے آف کی ریس سے باہر ہونے کے بعد اپنا درد بیان کیا ہے
ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے چنئی سپر کنگز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دھونی کی زیرقیادت سی ایس کے پلے آف میں جگہ نہیں بنا سکی۔ کپتان دھونی نے اپنی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ماوسی کا اظہار کیا ہے۔
دھونی کا خیال ہے کہ سال 2020 چنئی سپر کنگز کا نہیں ہے۔ دھونی نے کہا، تکلیف ہوتی ہے، یہ سال ہمارا نہیں ہے۔ اور ٹیم کے لئے کچھ بھی صحیح نہیں ہو پا رہا ہے۔‘‘ دھونی نے کہا، "ہم نے جس بھی میچ میں پہلے بلے بازی کرنی چاہی اس میں ٹاس ہار گئے۔ ٹورنامنٹ میں یوں تو اوس نظر نہیں آتی، لیکن جب بھی ہم نے بلے بازی کی اوس نظر میں آئی۔‘‘
چنئی سپر کنگز کے شائقین کے لئے جمعہ کا دن انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے ایک وقت میں 43 کے اسکور پر ہی سات وکٹ گنوا دئے تھے۔ تاہم، سیم کورئن کے پچاس کی بدولت سی ایس کے نے 20 اوورز میں 114 رنز بنائے۔ لیکن ممبئی انڈینز نے یہ ہدف بغیر وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔
خیال رہے کہ چنئی سپر کنگز کی ٹیم آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں اپنے 11 میچوں میں سے 8 میں ہار گئی ہے۔ اب اگر دھونی کی ٹیم باقی تین میچ جیت جاتی ہے تو بھی اس کے پلے آف میں پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دھونی کی ٹیم پلے آف تک کا سفر طے نہیں کر پائے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔