آئی پی ایل 2020: راجستھان کے بلے باز کا دلچسپ ریکارڈ، 16 سال قبل باپ کے خلاف، اب بیٹے کے ہمراہ بیٹنگ
رابن اور پراگ داس 16 سال پہلے جب ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے تھے تو رابن اس وقت کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ ریان کے والد پراگ داس آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کا حصہ تھے۔
ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 30ویں مقابلہ میں راجستھان رائلز کے بلے باز رابن اتھپا کا نام آئی پی ایل کی تاریخ میں درج ہو گیا ہے۔ آئی پی ایل میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے دوسری نسل کے ساتھ میچ کھیلا، رابن اتھپا بھی ان میں سے ایک ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف ہونے والے میچ میں جس وقت ریان پراگ نے میدان پر قدم رکھا تو رابن اتھپا کے نام ایک دلچسپ ریکارڈ درج ہو گیا۔
رابن اتھپا نے 16 سال قبل ریان پراگ کے والد پراگ داس کے خلاف بلے بازی کی تھی اور اب انہیں ریان پراگ کے ساتھ بلے بازی کرنے کا موقع ملا۔ رابن اور پراگ داس 16 سال پہلے جب ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے تھے تو رابن اس وقت کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ ریان کے والد پراگ داس آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کا حصہ تھے۔
سنجو سیمسن کے طور پر راجستھان کا چوتھا وکٹ گرنے کے بعد میدان پر بلے بازی کرنے کے لئے ریان پراگ آئے۔ اب کریز پر رابن اتھپا اور ریان پراگ تھے۔ پانچویں وکٹ کے لئے دنوں کے درمیان 13 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ حالانکہ اس دوران پراگ نے محض ایک رن کا تعاون کیا۔
پراگ نے گزشتہ میچ میں راہل تیوتیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت دلائی تھی، لیکن اس میچ میں اتھپا کے ساتھ ہونے والی ایک غلط فہمی کی وجہ سے وہ رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر ناکھیا نے اتھپا کو 32 کے نجی اسکور پر آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیجا۔
اس میچ میں دہلی کیپٹلز نے راجستھان رائلز کو 13 رنوں سے شکست دی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے شکھر دھون اور کپتان شریئس ایر کی نصف سنچریوں کے دم پر مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔