آئی پی ایل 2020: اب تک کوئی میچ نہیں کھیلنے والے عمران طاہر نے کہا "ڈرنکس لے جانے پر بھی خوش ہوں"

پچھلے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے عمران طاہر کو اس مرتبہ چنئی کی جانب سے ایک بھی میچ میں موقع نہیں دیا گیا ہے۔ چنئی نے منگل کو تین اسپنرز کھلائے لیکن طاہر کو پھر بھی جگہ نہیں مل سکی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے پچھلے ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقہ کے سرکردہ لیگ اسپنر عمران طاہرنے اب تک کھیلے گئے میچوں میں اپنی عدم شرکت پر کہا ہے کہ وہ ٹیم کے لئے ڈرنکس لے جانے پر بھی خوش ہیں اور انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سیزن میں عمران طاہر کو چنئی سپر کنگز کی جانب سے ایک بھی میچ میں موقع نہیں دیا گیا ہے۔ چنئی نے منگل کو سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف تین اسپنرز کھلائے لیکن طاہر کو پھر بھی جگہ نہیں مل سکی۔ چنئی کو ٹیم کے انتخاب اور ٹیم میں طاہر کا انتخاب نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تاہم طاہر مایوس نہیں ہیں۔ طاہر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جب میں کھیلتا ہوں تو بہت سارے کھلاڑی میرے لئے ڈرنکس لاتے ہیں۔ اب جب جو کھلاڑی مستحق ہیں وہ کھیل رہے ہیں تو میرا فرض ہے کہ میں بھی ان کے لئے ڈرنکس لے کر میدان میں جاؤں۔ یہ یرے کھیلنے یا نہ کھیلنے کی بات نہیں ہے یہ ٹیم کی جیت کی بات ہے۔ اگر مجھے موقع ملا تو میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کروں گا، لیکن میرے لئے ٹیم بہت اہم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔