آئی پی ایل 2020: دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے ممبئی سے ملی ہار کی وجہ بیان کی

دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے ممبئی انڈینز سے ملی ہار کے بعد کہا کہ آخری چار پانچ اوورز میں ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی اور ہم نے ہاردک پنڈیا کو ان کی پسندیدہ گیندیں پھینکیں

دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے ممبئی سے ملی ہار کی وجہ بیان کی
دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے ممبئی سے ملی ہار کی وجہ بیان کی
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: دہلی کیپٹلز کے ہیڈ کوچ رکی پونٹنگ نے ممبئی انڈینز کے خلاف آئی پی ایل کے پہلے کوالیفائر میں ڈیتھ اوورز کے دوران اپنے گیندبازوں کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب فائنل میں پہنچنے کے لئے ٹیم کے طور پر انہیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ دہلی کا اگلا مقابلہ اتعار کےک روز دوسرے کوالیفائر میں رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

میچ کے بعد پوٹنگ نے کہا، ’’پہلے کچھ اوورز میں ہماری کارکردگی کافی بہتر تھی، اس وقت ان کا اسکور چار وکٹ پر 120 تھا۔ ہمیں لگا کہ 170 کا اسکور رہے گا جس کا تعاقب ہم کر لیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔‘‘ دہلی نے آخری پانچ اوورز میں 78 رن خرچ کر ڈالے، اس پر پونٹنگ نے کہا، ’’آخری چار پانچ اوورز میں ہماری کارکردگی بہت خراب رہی۔ ہم نے ہاردک پنڈیا کو ان کی پسندیدہ گیندیں ڈالیں۔ ایشان کشن نے بھی اس سیزن میں ہمارے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم پورے ٹورنامنٹ میں اچھی حکمت عملی بنا یر اس پر عمل کرتے رہے لیکن اس میچ میں دباؤ کے آگے ہم حکمت عملی پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔‘‘


پونٹنگ نے مزید کہا، ’’پرتھوی ساو اچھی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آجنکیہ رہانے جس گیند پر آؤٹ ہوئے وہ بھی بہترین تھی۔ شکھر دھون کو جسپریت بمراہ نے جس یارکر پر بولڈ کیا وہ اعلیٰ درجہ کی تھی۔‘‘ انہوں لنے کہا کہ اگلے میچ میں دن کا وقت ہے اور ہمیں ایک یونٹ کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہر کرنا ہوگا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔