آئی پی ایل 2020: کرس گیل فوڈ پوائزننگ سے صحت یاب، اگلے میچ میں کھیلنے کی امید
کنگز الیون پنجاب کے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل فوڈ پوائزننگ سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور وہ آئندہ میچ میں کھیل سکتے ہیں
دبئی: کنگز الیون پنجاب کے دھماکہ خیز بلے باز کرس گیل فوڈ پوائزننگ سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور وہ آئندہ میچ میں کھیل سکتے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ٹیم کے ہیڈ کوچ انل کمبلے نے مطلع کیا تھا کہ گیل پچھلے ہفتے فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف نہیں کھیل پائے تھے۔
گیل نے اسپتال سے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ پنجاب کی ٹیم نے پیر کو پریکٹس سیشن کے دوران گیل کو شامل کیا تھا۔ ٹیم ذرائع نے بتایا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور امکان ہے کہ وہ جمعرات کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی )کے خلاف میچ کھیلیں گے۔
پنجاب میں مینک اگروال اور کے ایل راہل کی اوپننگ جوڑی کی ذمہ دارارانہ کارکردگی کی وجہ سے گیل کو پلئینگ الیون سے باہر بیٹھنا پڑا۔ جب پنجاب نے انہیں ٹیم میں جگہ دینے کا فیصلہ کیا تو وہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے نہیں کھیل سکے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔