آئی پی ایل 2020: پنجاب پر چنئی سپر کنگس کی 10 وکٹ سے فتح

پنجاب نے کپتان لوکیش راہل کی 63 رن کی شاندار نصف سنچری والی اننگز سے 20 اوور میں چار وکٹ پر 178 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا، لیکن واٹسن اور ڈو پلیسز کی اوپننگ شراکت داری نے اس اسکور کو چھوٹا ثابت کردیا۔

تصویر بشکریہ @IPL
تصویر بشکریہ @IPL
user

یو این آئی

دوبئی: فارم میں واپس آئے شین واٹسن (ناٹ آؤٹ 83) اور فارم میں چل رہے فاف ڈو پلیسز (ناٹ آؤٹ 87) کی شاندار نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 181 رن کی ناٹ آؤٹ اوپنگ شراکت داری کی بدولت چنئی سپر کنگس نے کنگس الیون پنجاب کو اتوار کو یکطرفہ انداز میں 10 وکٹ سے شکست دیکر جیت حاصل کرلی۔ پنجاب نے کپتان لوکیش راہل کی 63 رن کی شاندار نصف سنچری والی اننگز سے 20 اوور میں چار وکٹ پر 178 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا، لیکن واٹسن اور ڈو پلیسز کی اوپننگ شراکت داری نے اس اسکور کو چھوٹا ثابت کردیا۔

چنئی نے 17.4 اورر میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 181 رن بناکر آسان جیت اپنے نام کرلی۔ اس سیشن میں کسی بھی ٹیم کی 10 وکٹ سے یہ پہلی جیت ہے جبکہ چنئی کی آئی پی ایل تاریخ میں 10 وکٹ سے یہ پہلی جیت ہے۔ چنئی کی پانچ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور اس کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں۔ چنئی نے مسلسل تین میچ ہارنے کے بعد جیت حاصل کی ہے اور وہ آٹھویں مقام سے چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کو پانچ میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آٹھویں اور آخری مقام پر کھسک گئی ہے۔


واٹسن نے فارم میں واپس آتے ہوئے 53 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 83 رن میں 11 چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ ڈو پلیسز نے 53 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 83 رن میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ دونوں کے درمیان 181 رن کی ناٹ آؤٹ شراکت داری چنئی کے لئے آئی پی ایل کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔

اس سے قبل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور 52 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رن بنائے۔ مینک اگروال نے 26، مندیپ سنگھ نے 27، نکولس پورن نے 33، گلین میکسویل نے ناٹ آؤٹ 11 اورسرفرا خان نے ناٹ آؤٹ 14 رن کا تعاون دیا۔ میانک نے 19 گیندوں پر تین چوکے، مندیپ نے 16 گیندوں پر دو چھکے، پورن نے 17 گیندوں پر ایک چوکا اور تین چھکے، میکسویل نے سات گیندوں پر ایک چوکا لگایا اور سرفراز نے نو گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ چنئی کی جانب سے شاردل ٹھاکر نے 39 رن دے کر دو وکٹ لئے جبکہ رویندر جڈیجہ اور پیوش چاولا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔


پنجاب نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی تھیں اور کرون نائر، کرشنپا گوتم اور جمی نیشم کی جگہ ٹیم میں مندیپ سنگھ، ہرپریت برار اور کرس جورڈن کو شامل کیا۔ دھونی کی زیرقیادت چنئی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ٹیم نے 10 وکٹوں سے دھماکہ خیز جیت حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔