آئی پی ایل 2020: راجستھان کی چوتھی ہار کے بعد کپتان کا بیان، ’ٹھیک سے بلے بازی نہیں کر پا رہا‘

کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ ہمیں مثبت بنے رہنا ہے، اس وقت میں زیادہ اچھی بلے بازی نہیں کر رہا ہوں۔ میں آج اچھا کھیل سکتا تھا لیکن میچ ہماری گرفت میں نہیں آ سکا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے جمعہ کو کھیلے گئے مقابلہ میں راجستھان رائلز کو لگاتار چوتھی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں دہلی کیپٹلز نے جیت کے لئے 185 رنز کا ہدف رکھا تھا، لیکن راجستھان رائلز کی ٹیم 19.4 اوور میں 138 رنز تک ہی محدود رہی اور میچ ہار گئی۔

دہلی کیپٹلز سے 46 رن سے ہارنے کے بعد راجستھان رائلز کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ سے بہت ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی میچوں سے وہ اپنے بیٹ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔ اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ میچ میں پورے 40 اوورز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم ٹکڑوں میں کچھ اچھی چیزیں انجام دے رہی ہے لیکن بدقسمتی سے ہم دباؤ کے دوران منصوبہ کے مطابق نہیں کھیل پا رہے ہیں۔


یہ راجستھان رائلز کی لگاتار چوتھی شکست تھی اور اب وہ پوائنٹس ٹیبل میں نیچے سے دوسرے نمبر پر ہے۔ اسمتھ نے بتایا کہ انہوں نے پہلے 10 اوورز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد 10-15 اضافی رنز دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہمیں مثبت بنے رہنا ہے، اس وقت میں زیادہ اچھی بلے بازی نہیں کر رہا ہوں۔ میں آج اچھا کھیل سکتا تھا لیکن میچ ہماری گرفت میں نہیں آ سکا۔"

انہوں نے مزید کہا، "بین اسٹوکس کا قرنطینہ کل مکمل ہوجائے گا، ہم اس کے اگلے دن کھیلیں گے۔ انہوں نے کوئی مشق نہیں کی ہے لیکن ہمیں اس کے بارے میں بات کرنی ہوگی۔‘‘ دہلی کی یہ چھ میچوں میں پانچویں جیت تھی۔ دہلی کیپٹلز کے باؤلرز نے عمدہ بولنگ کی۔ ربادا نے تین، اسٹونیس اور اشون نے 2-2 وکٹ لئے۔ جبکہ اکشر پٹیل، اینریک نورٹے اور ہرشل پٹیل نے 1-1 وکٹ حاصل کیا۔ راجستھان کی طرف سے جوفرا آرچر نے تین وکٹ حاصل کیے جبکہ دہلی کے دو بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔