آئی پی ایل 2020: بمراہ نے بنایا ایک سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ہندوستانی ریکارڈ

جسپریت بمراہ نے ہندستانی گیندباز کے ذریعہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: ممبئی انڈینز کے فاسٹ بالر جسپریت بمراہ نے ایک ہندستانی بولر کے ذریعہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے کا بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بمراہ نے جمعرات کو آئی پی ایل-13 کے پہلے کوالیفائر میں دہلی کیپٹلز کے خلاف محض 14 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کرکے ممبئی کو 57 رنز سے جیت دلا دی اور چھٹی بار فائنل میں جگہ بنائی۔

بمراہ نے بھی اس سیزن میں 14 میچوں سے اپنی وکٹ کی تعداد 27 پہنچا دی اور بھونیشور کمار کا ایک سیزن میں سب سے زیادہ 26 وکٹیں حاصل کرنے کا ہندوستانی ریکارڈ توڑ دیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے بھوبنیشور نے 2017 کے سیزن میں 14 میچوں میں 26 وکٹیں حاصل کی تھیں۔


اس وقت ایک آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کے معاملے میں بمراہ چوتھے نمبر پر تھے۔ راجستھان رائلز کے جیمس فاکنر نے 2013 کے سیزن میں 16 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کیں، ممبئی کے لست ملنگا نے 2011 کے سیزن میں 16 میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کیں اور چنئی سپر کنگز کے ڈیوین براوو نے 2013 کے سیزن میں 32 وکٹیں حاصل کیں۔

اب بمراہ کا فائنل 10 نومبر کو ہونا ہے جس میں وہ براوو کے برابر پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ اس وقت موجودہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے لئے بمراہ کے پاس پرپل کیپ ہے۔ اس معاملے میں بمراہ کے قریبی حریف دہلی کیپٹلز کے فاسٹ بالر کاگیسو ربادا اور ممبئی کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ہیں۔ ربادا نے 25 اور بولٹ کے پاس 22 وکٹیں ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔