حیدرآبادکی لگاتار تیسری شکست ، گیند بازوں نے ممبئی کو جیت دلائی

ممبئی انڈینس نے 20 اوور میں پانچ وکٹ کھو کرصرف 150 رن بنائے تھے لیکن اس کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے حیدراباد صرف 19.4اوور میں 137 رن ہی بنا پائی۔

تصویر آئی اےاین ایس
تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

ممبئی انڈینس نے حیدرآباد سنرائزرس کو 13 رن سےشکست دی۔ اوپنر کونٹن ڈی کاک (40)، کپتان روہت شرما (32) اور کیرون پولارڈ (ناٹ آؤٹ 35) کی شاندار پاریوں کے بعد گیندبازوں کے زبردست مظاہرے سے ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں ہفتے کے روز 13 رن سے شکست دے دی۔

یہ حید رآباد کی لگاتار تیسری شکست ہے۔ممبئی نے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 150 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنایا اور حیدرآباد کو 19.4 اوور میں 137 رن پر نمٹا دیا۔ ممبئی کی طرف سے بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ نے 28 رن پر تین وکٹ اور راہل چاہر نے 19 رن پر تین وکٹ حاصل کیے۔حیدرآباد کے مڈل اور لوور آرڈر بلے بازوں نے پھر سے کمزوری کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو ہدف تک نہیں پہنچا سکے۔


واضح رہےپہلے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینس نے 20 اوور میں پانچ وکٹ کھو کر 150 رن بنائے تھے لیکن اس کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے حیدراباد صرف 19.4اوور میں 137 رن ہی بنا پائی اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ممبئی کی جیت کےہیرو رہے اسپنر راہل چہر اور تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ ۔راہل اور ٹرینٹ بولٹ نے تین تین وکٹ لئے۔

حیدرآباد کی شروعات بہت دھماکہ دار رہی ۔ ڈیوڈ وارنر اور بیرسٹو نےشاندار بلےبازی کرتےہوئے پہلے7.2 اوور میں 67 رن بنائے۔ بیرسٹو نے 22 گیندوں میں 43 رن بنائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔