میچ کے بعد ویراٹ اور گوتم گمبھیر کے درمیان گرما گرم بحث، ویڈیو وائرل
لکھنؤ کے خلاف آر سی بی کے 18 رنز سے میچ جیتنے کے بعد میدان میں ویراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر میں گرما گرم بحث ہوئی۔
آئی پی ایل کے 16 ویں سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے خلاف میچ میں ویراٹ کوہلی کا جوش و جذبہ میدان پر موجود شائقین نے دیکھا ۔ اس میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جیت کے بعد ویراٹ کوہلی اور لکھنؤ ٹیم کے مینٹور گوتم گمبھیر کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ اس واقعے کا ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
اس میچ میں ویراٹ کوہلی فیلڈنگ کے دوران کافی پرجوش نظر آرہے تھے جس میں انہوں نے کرونل پانڈیا کا کیچ پکڑنے کے بعد اپنی خوشی کا اظہار مختلف انداز میں کیا۔ اس کے بعد جب امیت مشرا لکھنؤ کے لیے بیٹنگ کر رہے تھے تو ویراٹ نے ان کے ساتھ کچھ بحث بھی کی۔
ویراٹ کوہلی کے اس رویے کو دیکھ کر امپائرز کو بھی بیچ میں آکر انہیں تسلی دینا پڑی۔ میچ ختم ہونے کے بعد جب دونوں ٹیم کے کھلاڑی ایک دوسرے سے مصافحہ کر رہے تھے، اس کے بعد ہی کوہلی اور گمبھیر کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا جس میں امیت مشرا کو آ کر دونوں کو سمجھنا پڑا۔
گوتم گمبھیر کے ساتھ جھگڑے کے بعد ویراٹ کوہلی کو لوکیش راہول کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا گیا۔ اس دوران ان کی گفتگو سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ صرف اسی واقعے کی بات کر رہے تھے۔ درحقیقت اس واقعے کے دوران کائل میئرز کو پہلی بار کوہلی کے ساتھ کچھ بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد گوتم گمبھیر آئے اور انہیں وہاں سے ہٹا دیا اور اس کے فوراً بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔