گجرات ٹائٹنز نے پہلے ہی سیزن میں تاریخ رقم کی، راجستھان کو شکست دے کر بنی چیمپئن

گجرات ٹائٹنز جو اس سال پہلے نمبر پر تھی اس نے اپنے پہلے ہی سیزن میں آئی پی ایل کا خطابجیت لیا اور ان کی اس جیت میں تمام کھلاڑیوں کا بڑا حصہ رہا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں گجرات ٹائٹنز نے راجستھان رائلز کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ راجستھان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 9 وکٹ پر 130 رن بنائے ۔ جواب میں گجرات نے ہدف 18.1 اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ شبمن گل نے گجرات کی جانب سے ناٹ آؤٹ 45 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی ملر نے 19 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 32 رنز بنائے۔ گجرات پہلے ہی سیزن میں ٹائٹل جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

کپتان ہاردک پانڈیا (17 رن پر تین وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے آئی پی ایل کے فائنل میں راجستھان رائلز کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 130 رن پر روک دیا۔
راجستھان نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 1.25 لاکھ لوگوں کی موجودگی میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن ان کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا۔ یشسوی جیسوال ٹیم کے 31 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ یشسوی نے 16 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔ کپتان سنجو سیمسن 14 رنز بنا کر ٹیم کے 60 کے اسکور پر ہاردک کا پہلا شکار بنے۔دیودت پڈیکل کو راشد خان نے صرف دو رنز پر آؤٹ کیا۔


ہاردک نے بٹلر کو 79 رنز پر آؤٹ کرکے راجستھان کی جدوجہد کی کمر توڑ دی۔ بٹلر نے 35 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ شمرون ہیٹمائر 12 گیندوں میں 11 رنز بنا کر ہاردک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ روی چندرن اشون چھ رنز بنانے کے بعد سائی کشور کا شکار بنے۔

ٹرینٹ بولٹ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریان پیراگ 15 رنز بنانے کے بعد اننگز کی آخری گیند پر بولڈ ہو گئے۔ محمد شامی نے یہ وکٹ حاصل کی۔ ہاردک کی تین وکٹوں کے علاوہ سائی کشور نے 20 رنوں پر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شامی، راشد اور یش دیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔