آئی پی ایل 2020: سپر اوور میں دہلی کی پنجاب پر شاندار جیت
اسٹائنس نے آخری دو اوور میں اسکور بورڈ کا نقشہ بدل دیا۔ اسٹائنس نے ان دو اورر میں چوکوں اور چھکوں کی جھڑی لگا دی۔
مارکس اسٹائنس (53 رن اور دو وکٹ) کے زبردست ہمہ جہت مظاہرہ اور تیز گیندباز کیگِسو ربادا کے سٹیک سپر اوور (دو وکٹ) کی بدولت دہلی کیپٹلس نے کنگس الیون پنجاب کو اتوار کے روز سانسوں کو روک دینے والے آئی پی ایل۔13 کے بے حد دلچسپ مقابلے کے سپر اوور میں شکست دی۔
پنجاب کی ٹیم ربادا کے سپر اوور میں دو رن ہی بنا سکی اور اس نے کپتان لوکیش راہل اور گلین میکسویل کے وکٹ بھی گنوا دیے۔ دہلی کو جیت کے لیے محض تین رن بنانے تھے اور اس نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے یہ رن بنا لیے۔ محمد سمیع کے سپر اوور میں بچانے کے لیے کچھ نہیں تھا اور پنجاب کے ہاتھ مایوسی آئی۔
ادھر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپٹلس کے مارکس اسٹائنس کی محض 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رن کی دھماکے دار نصف سنچری کی بدولت دہلی کیپٹلس نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل۔13 کے مقابلے اتوار کو 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 157 رن کا چیلنج بھرا اسکور بنا لیا ہے۔
دہلی نے ایک وقت 16.1 اوور میں اپنے چھ وکٹ محض 96 رن پر گنوا دیے تھے لیکن اسٹائنس نے آخری دو اوور میں اسکور بورڈ کا نقشہ بدل دیا۔ اسٹائنس نے ان دو اورر میں چوکوں اور چھکوں کی جھڑی لگا دی۔ اسٹائنس نے آخری سات اوور میں زبردست بلے بازی کی جس کی بدولت دہلی کی ٹیم جد و جہد کرنے لائق اسکور تک پہچ گئی۔
دہلی کے سر فہرست بلے بازوں نے کافی خراب مظاہرہ کیا اور کپتان شریئس ایئر کے علاوہ کسی بھی بلے باز نے شاٹس کھیلنے کی ہمت نہیں کی۔ دہلی کی حالت یہ تھی کہ چھ اوور کے پاور پلے میں محض 23 رن بنے تھے اور اس دوران اس نے اپنے تین وکٹ گنوا دیے تھے۔ کپتان ایئر (39) اور وکٹ کیپر رشبھ پنت (31) نے چوتھے وکٹ کے لیے 73 رن کی شراکت داری کی لیکن اس شراکت داری کے دوران رن کی رفتار تیز نہیں کر پائے۔ اسپیشل ٹیلنٹ کا ٹھپا لگا کر گھوم رہے پنت 29 گیندوں میں چار چوکوں کے سہارے 31 رن ہی بنا پائے جبکہ ایئر نے 32 گیندوں پر 39 رن میں تین شاندار چھکے لگائے۔
ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرنے اتری دہلی کی شروعات کافی خراب تھی اور اسٹار بلے باز شیکھر دھون کھاتہ کھولے بغیر دوسرے اوور میں ہی رن آؤٹ ہو گئے۔ پرتھوی شا چھٹے اوور میں محمد سمیع کا شکار ہو گئے۔ کیریبیائی بلے باز شمران ہیتمائر کو اسی اوور میں سمیع نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔ پرتھوی نے پانچ اور ہیتمائر نے سات رن بنائے۔
پنجاب کی طرف سے سمیع نے 15 رن پر تین وکٹ، کاٹریل نے 24 رن پر دو وکٹ اور بشنوئی نے 22 رن پر ایک وکٹ لیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔