دہلی اور بنگلورو نے اپنے اپنے میچ جیتے، شیکھر دھون نے کی شاندار بلےبازی
اوپنر شیکھر دھون کی 92 رنز کی زبردست اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلز نے پنجاب کنگس کو اتوار کو آئی پی ایل کے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے۔
آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوںمیں رائل چیلنجرس بنگلورو نےاور دہلی کیپیٹلس نےاپنےاپنےمیچ جیت لئے اورواضح رہے بنگلورو نے ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں ہارا ہے۔
گلین میکسویل (78) اوراے بی ڈویلیئرس (ناٹ آوٹ 76) کی دھماکے دارنصف سنچری اننگز سے رائل چیلنجرز بنگلور نے کولکاتا نائٹ رائڈرز کو آئی پی ایل میں اتوارکو 38 رن سے شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چاروکٹ پر 204 رن کا مضبوط اسکوربنایا اورپھرکولکاتا کے چیلنج کو 20 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 166 رن پر روک دیا۔
ادھر اوپنر شیکھر دھون کی 92 رنز کی زبردست اننگز کی بدولت دہلی کیپٹلز نے پنجاب کنگس کو اتوار کو آئی پی ایل کے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں پنجاب کے مینک اگروال (69) اور کپتان لوکیش راہل (61) کی شاندار نصف سنچریوں کے ساتھ 20 اوور میں چار وکٹوں پر 195 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن دہلی نے 18.2 اوورز میں چار وکٹوں پر 198 رنز بنا کر آسان فتح حاصل کرلی۔ تین میچوں میں دہلی کی یہ دوسری جیت ہے جبکہ پنجاب کو تین میچوں میں اپنی دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت نے پنجاب کنگز کے خلاف اتوارکو آئی پی ایل مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب کو 195 رن کےاسکور پر روک دیا تھا۔
دونوں ٹیمیں اس طرح ہیں: دہلی کیپٹلز: پرتھوی شا، شکھردھون، اسٹیون اسمتھ، رشبھ پنت (کپتان اوروکٹ کیپر)، مارکس اسٹائنس، للت یادو، کرس ووکس، روی چندرن اشون، کیگیسوربادا، آویش خان، لقمان میریوالا اور پنجاب کنگز: لوکیش راہل (کپتان اوروکٹ کیپر)، مینک اگروال، کرس گیل، دیپک ہڈا، نکولس پورن، شاہ رخ خان، جھائی رچرڈسن، جلس سکسینہ، محمدشامی، ریلے میریڈتھ، عرش دیپ سنگھ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔