چنئی نے ممبئی کو 20 رنز سے ہرا یا، روہت شرما کی سنچری بیکار گئی
ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن روہت شرما کی سنچری کے باوجود ہاردک پانڈیا کی ٹیم فتح سے 20 رنز پیچھے رہ گئی۔
چنئی سپر کنگز (سی ایس کے)نے ممبئی انڈینز (ایم آئی)کو شکست دے دی ۔ ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ممبئی انڈینز 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر صرف 186 رنز بنا سکی۔ اس طرح روتوراج گائیکواڑ کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز نے یہ میچ 20 رنز سے جیت لیا۔ تاہم ممبئی انڈینز کی جانب سے روہت شرما نے شاندار سنچری کھیلی۔ روہت شرما نے 63 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیلی۔روہت شرما نے اس بلے باز میں یعنی اپنی طوفانی اننگز میں 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے لیکن وہ ممبئی انڈینز کو شکست سے نہ بچا سکے۔
دراصل، روہت شرما کو دوسرے بلے بازوں کا تعاون نہیں ملا۔ روہت شرما نے ایک سرے کو تھام لیا، لیکن دوسرے سرے سے بلے باز وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ تلک ورما نے 20 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ ایشان کشن نے 15 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو بغیر کوئی رن بنائے چلے گئے۔ اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ اور رومریا شیفرڈ جیسے بلے بازوں نے مایوس کیا۔ اس لیے ممبئی انڈینز کی ٹیم ہدف سے 20 رنز دور رہی۔
چنئی سپر کنگز کے گیند بازوں کی بات کریں تو پتھیرانا سب سے کامیاب بولر تھے۔ پتھیرانا نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ تشار دیش پانڈے اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اب چنئی سپر کنگز کے 6 میچوں میں 8 پوائنٹس ہیں۔ چنئی سپر کنگز پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی انڈینز 6 میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر کھسک گئی ہے۔ وہیں اس میچ سے پہلے ہاردک پانڈیا کی ٹیم ساتویں نمبر پر تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔