کرائم برانچ پولس نے آئی پی ایل پر سٹہ لگانے والی 2 لڑکیوں سمیت 5 افراد کو کیا گرفتار
ملزمین کےقبضے سے 6 موبائل، ایک ایل ای ڈی ٹی وی، تقریباً 9500 روپے نقد، ایک لیپ ٹاپ، ڈائری اور رجسٹر جس میں تقریباً 10 لاکھ روپے کے سٹے کے لین دین کا حساب کتاب ہے، وغیرہ برآمد ہوئی ہیں۔
اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں کرائم برانچ پولس نے نپانیا تھانہ میں مقامی پولس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرکے ’انڈین پریمیئر لیگ‘ (آئی پی ایل) کے کرکٹ میچوں پر غیر قانونی سٹہ لگارہی 2 لڑکیوں سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ لسوڑیا تھانہ علاقے کے تحت پنیکل ڈریمز نامی بلڈنگ میں کرائے کے فلیٹ میں کچھ لڑکے لڑکیاں آئی پی ایل میچوں کے سٹے کا آن لائن غیر قانونی کاروبار کررہے ہیں۔
اس خبر کے ملنے کے بعد کرائم برانچ ٹیم نے لسوڑیا تھانہ پولس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے موقع سے سوربھ رگھوونشی، جتیندر رگھونشی، گورا ساکیت، پریرنا اپل، روی نرواریا کو جمعرات کے روز گرفتار کیا۔ پولس نے ملزمین کےقبضے سے 6 موبائل، ایک ایل ای ڈی ٹی وی، تقریباً 9500 روپے نقد، ایک لیپ ٹاپ، ڈائری اور رجسٹر جس میں تقریباً 10 لاکھ روپے کے سٹے کے لین دین کا حساب کتاب ہے، ریڈ وائن کی 2 بولتیں وغیرہ برآمد کی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔