آئی پی ایل پر کورونا کا سایہ، ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ!
برجیش پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ٹورنامنٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ہم اگلے دستیاب وقت میں اس مقابلے کا انعقاد کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن اس مہینے ایسا امکان نہیں ہے۔‘‘
کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے آئی پی ایل انتظامیہ نے اس سیزن کے سبھی میچ رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گویا کہ یہ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا ہے، اور بقیہ ٹورنامنٹ کب ہوں گے، اس سلسلے میں کوئی جانکاری بھی نہیں دی گئی ہے۔ دراصل چار آئی پی ایل ٹیموں سے ابھی تک کئی کھلاڑی کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے امت مشرا بھی آج کورونا پازیٹو پائے گئے۔ اس سے قبل سنرائزرس حیدر آباد کے ردھیمان ساہا پازیٹو ہوئے تھے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے کچھ کھلاڑی پہلے ہی کورونا متاثر پائے جا چکے ہیں۔ ان سب کے پیش نظر بی سی سی آئی کے نائب سربراہ راجیو شکلا نے بتایا ہے کہ آئی پی ایل کو اس سیشن کے لیے ملتوی کیا جا رہا ہے۔ بی سی سی آئی صدر سورو گانگولی نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے۔
آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ٹورنامنٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ہم اگلے دستیاب وقت میں اس مقابلے کا انعقاد کرنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن اس مہینے ایسا امکان نہیں ہے۔‘‘ بی سی سی آئی نائب سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ’’ہم دیکھیں گے کہ کیا اس سال ہمیں آئی پی ایل انعقاد کے لیے کوئی مناسب وقت مل سکتا ہے۔ یہ ستمبر مہینہ ہو سکتا ہے، لیکن ابھی یہ صرف قیاس ہوگا۔ ابھی کی حالت یہ ہے کہ ہم ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کر رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں : کورونا بحران: بہار میں 15 مئی تک کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان
خصوصی ذرائع سے موصول ہو رہی اطلاعات کے مطابق بیرون ممالک سمیت سبھی کھلاڑی بایو ببل میں ہی رہیں گے۔ وہ گھر نہیں جائیں گے۔ بی سی سی آئی یہ جانچ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ساتھ کیا کھلاڑیوں کو 3-2 جون تک بایو ببل میں رکھا جا سکتا ہے یا نہیں۔ اس کے لیے انھیں ایک ہفتے یا اس سے زیادہ وقت لگے گا۔ اس لیے تب تک کے لیے یہ سیزن ملتوی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔