چنئی: آئی پی ایل ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے الزام میں 20 گرفتار

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کے تحت 11 معاملے درج کیے گئے اور 20 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے 54 آن لائن ٹکٹ اور 11,300 روپے نقد ضبط کیے گئے۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: چنئی سٹی پولیس نے چیپاک اسٹیڈیم کے نزدیک ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کے سلسلے میں گزشتہ دو دنوں میں آئی پی ایل کوالیفائر-1 میچ کے ٹکٹ فروخت کرنے کے الزام میں 20 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے کے تحت 11 معاملے درج کیے گئے اور 20 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے 54 آن لائن ٹکٹ اور 11,300 روپے نقد ضبط کیے گئے۔

یہ کارروائی کل سی ایس کے اور جی ٹی کے درمیان ہونے والے پہلے میچ کے دوران بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی فروخت پر نظر رکھنے کے لئے چنئی سٹی پولیس کمشنر شنکر جیوال کی ہدایت کے بعد کی گئی۔ بلیک میں ٹکٹ بیچنے والوں کو پکڑنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، اس ٹیم نے اسٹیڈیم کے اندر اور شائقین کو داخلے کی اجازت والے تمام گیٹوں کے نزدیک سخت نگرانی کی۔


اسی طرح کے دو معاملات 22 مئی کو بھی درج کیے گئے تھے، جن میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے 32 ٹکٹیں اور 5300 روپے نقدی ضبط کئے گئے تھے۔ مسلسل نگرانی کے بعد گزشتہ روز میچ کے روز 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ان سے نو معاملے درج کیے گئے جس میں 22 ٹکٹ اور 6000 روپے نقد ضبط کیے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔