آئی پی ایل کے فائنل میں گیندباز کریں گے جیت کا فیصلہ

آئی پی ایل 2024 کا فائنل ایک ناقابل فراموش مقابلہ ہونے کی طرف گامزن ہےاور دنیا بھر کے شائقین اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے فائنل میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کے مینٹور گوتم گمبھیر کی حکمت عملی اور سن رائزرز حیدرآباد (ایچ آر ایچ) کے کپتان پیٹ کمنز کی جذباتی اور متاثر کن قیادت کا سامنا ہوگا۔ گزشتہ میچ میں پچ کے رویے کو دیکھ کر خیال کیا جا رہا ہے کہ بلے بازوں کے بجائے گیندباز جیت کا فیصلہ کریں گے۔

آئی پی ایل کے اس سیزن میں کے کے آر کے دوبارہ سر اٹھانے کے پیچھے گمبھیر کی ٹیم مینجمنٹ میں واپسی رہی ہے۔ اپنی شاندار کرکٹنگ ذہانت کے لیے مشہور گمبھیر کی اسٹریٹجک مہارت نے کے کے آر کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کپتان شریاس ائیر کے ساتھ ان کی شراکت تبدیلی والی رہی ہے، جس سے ٹیم آئی پی ایل خطاب کی مضبوط دعویدار بن گئی ہے۔ دو کوالیفائر اور ایلیمینیٹر میچوں میں بلے باز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ ساتھ ہی بولرز کی مہارت کی واپسی دیکھنے کو ملی۔ اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ فائنل میچ میں جیت کی کمان گیند بازوں کے ہاتھ میں ہو گی۔


گمبھیر کی اختراعی چالوں سے کے کے آر کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ سنیل نارائن کو اوپننگ بلے باز کے طور پر بحال کرنا ایک ماسٹر اسٹروک ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے رمندیپ سنگھ، ہرشیت رانا اور ویبھو اروڑہ جیسے نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھا کر ٹیم میں نئی ​​حرکیات لائی ہیں۔ تجربے اور نوجوانوں کے جوش و جذبے کا یہ امتزاج کے کے آرکو اپنے تیسرے آئی پی ایل ٹائٹل کے قریب پہنچادیا ہے۔

دوسری طرف، ایس آر ایچ کے فائنل تک کے سفر میں پیٹ کمنز کی غیر معمولی قیادت کے تعاون سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ آسٹریلوی کپتان اس سے قبل اپنی قومی ٹیم کو ایک روزہ عالمی کپ، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز میں جیت دلائی ہے۔ اب کمنز کا مقصد اپنے شاندار ریزیومے میں ایک آئی پی ایل ٹائٹل شامل کرنا ہے۔ اگر ایس آرایچ فائنل میچ جیت جاتا ہے تو یہ اس کا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل ہوگا۔


ایس آرایچ کی کامیابی ابھیشیک شرما اور نتیش ریڈی جیسے انکیپڈ گھریلو ستاروں کے ساتھ ساتھ بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن اور جے دیو انادکٹ جیسے تجربہ کار ہندوستانی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی رہی ہے۔ اس کے زور پر انہوں نے ایک چیلنجنگ ٹریک پر راجستھان رائلز کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کے لئے اعتماد جگایا ہے۔ کے کے آر نے چیپک اسٹیڈیم میں اپنا پہلا آئی پی ایل ٹائٹل سال 2012 میں جیتا تھا۔ موجودہ کے کے آرٹیم اسپن دوستانہ حالات کے لیے اچھی طرح سے لیس ہے۔ پچ کے مطابق ان کی ٹیم میں اعلیٰ معیار کے اسپنرز اور بلے باز شامل ہیں۔

کے کے آر کے کپتان شریاس آئیر نے اس سیزن میں خاص طور پر اسپن کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کے کے آر کا زیادہ تر انحصار ائیر اور نائب کپتان آندرے رسل پر ہے۔ رسل اور نارائن دونوں نے شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس سے اپنے ناقدین کو خاموش کر دیا۔ یہ سب کے کے آر کی ایک اور ٹائٹل کی تلاش میں اہم ہوں گے۔


حیدرآباد کی اسپن کی کمان ابھیشیک شرما اور شہباز احمد کریں گے۔ دوسرے کوالیفائر کے دوران ان دونوں باؤلرز نے آٹھ اوورز میں 37 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر ٹیم کو فائنل تک پہنچایا۔ ایس آر ایچ کو فتح حاصل کرنے کے لیے، ٹریوس ہیڈ، ہینرک کلاسن، ابھیشیک شرما، راہل ترپاٹھی اور نتیش ریڈی جیسے اہم کھلاڑیوں کو اس بڑے مقابلے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

آئی پی ایل 2024 کا فائنل ایک ناقابل فراموش مقابلہ ہونے کی طرف گامزن ہے۔ دنیا بھر کے شائقین اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا کے کے آر دس سال بعد دوبارہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو پائے گا یا آئی پی ایل کی ٹرافی ایس آر ایچ کو کے ہاتھ لگے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔