آنند کرپالو رائل چیلنجرس بنگلور ٹیم کے نئے چیئرمین منتخب

ڈیاگو انڈیا نے آنند کرپالو کو آئی پی ایل کی رائل چیلنجرس بنگلور ٹیم کانیا چیئرمین بنانے کا اعلان کیا ہے جو یکم اکتوبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بنگلورو: ڈیاگو انڈیا نے آنند کرپالو کو آئی پی ایل کی رائل چیلنجرس بنگلور ٹیم کانیا چیئرمین بنانے کا اعلان کیا ہے جو یکم اکتوبر سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ آنند کرپالو فی الحال ڈیاگو انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ انہیں چیئرمین کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

وہ سنجیو چوڑی والا کی جگہ لیں گے، جو ڈیاگو انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف فنانشل آفیسر بھی ہیں۔ سنجیو دراصل اے پی اے سی سیکٹر کے لئے فنانشل ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے سنگاپور جارہے ہیں ، جس کی وجہ سے نئے چیئرمین کا اعلان کیا گیا ہے۔


آنند کرپالو نے کہا ، “رائل چیلنجرس بنگلور ڈیاگو انڈیا کا لازمی حصہ ہے اور اس پس منظر میں پچھلے چھ برسوں سے ٹیم کا حصہ رہا ہوں۔ اب نیا سیزن شروع ہورہا ہے اور میں ٹیم کے کپتان وراٹ کوہل، مائک ہیسن اور سائمن کتچ کے ساتھ سامنے سے ٹیم کی قیادت کرنے اور آگے بڑھنے کے لئے تیار ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔