آئی پی ایل 2023 کا رنگارنگ آغاز، اریجیت سنگھ نے اپنی جادوئی آواز سے جیتا لوگوں کا دل، پورا اسٹیڈیم جھومتا نظر آیا
مشہور و معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنی جادوئی آواز سبھی لوگوں کا دل جیت لیا، جب اریجیت پرفارمنس پیش کر رہے تھے تو احمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم میں بیٹھے سبھی لوگ جھومتے ہوئے دکھائی دیے۔
آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ آج گجرات ٹائٹنس اور چنئی سپر کنگز کے درمیان شام 7.30 بجے شروع ہوگا، لیکن اس سے پہلے آئی پی ایل کے سولہویں سیزن کا رنگارنگ آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کے مشہور و معروف گلوکار اریجیت سنگھ نے اپنی جادوئی آواز سبھی لوگوں کا دل جیت لیا۔ جب اریجیت سنگھ پرفارمنس پیش کر رہے تھے تو احمد آباد کے نریند مودی اسٹیڈیم میں بیٹھے سبھی لوگ جھومتے ہوئے دکھائی دیے۔
آئی پی ایل 2023 کی افتتاحی تقریب کی اینکرنگ مشہور بالی ووڈ اداکارہ مندرا بیدی نے کی اور انھوں نے جب گلوکار اریجیت سنگھ کو پرفارم کرنے کے لیے مدعو کیا تو پورا اسٹیڈیم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ اریجیت سنگھ نے اپنے مشہور گانا ’لہرا دو‘ اور ’کیسریا تیرا رنگ ہے پیا‘ سے لوگوں کو خوب محظوظ کیا، اور پھر یکے بعد دیگرے کئی گانے گائے۔ اس دوران گجرات ٹائٹنس کے کھلاڑی خوب انجوائے کرتے ہوئے دکھائی دیے۔ گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا بھی باؤنڈری لائن کے پاس کھڑے اریجیت کے پرفارمنس کو انجوائے کر رہے تھے۔
اریجیت سنگھ نریندر مودی اسٹیڈیم میں چکر لگا کر بھی پرفارم کرتے ہوئے دکھائیے دیے۔ وہ گٹار کے ساتھ ایک چھوٹی سی کار پر گھوم رہے تھے۔ ان کے ساتھ ہندوستانی پرچم بھی موجود تھا۔ اس درمیان اریجیت سنگھ نے فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کا گانا ’ہوائیں‘ بھی گایا۔ اریجیت سنگھ نے جب اپنا پرفارمنس ختم کیا تو جنوبی ہند کی اداکارہ تمنا بھاٹیا اسٹیج پر وارد ہوئیں۔ انھوں نے ’تو نے ماری انٹری‘ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے کچھ دیگر گانوں پر بھی بہترین رقص پیش کیا۔ تمنا بھاٹیا کے بعد جنوبی ہند کی ایک دیگر مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا نے ڈانس پرفارمنس دیا۔ وہ فلم ’پشپا‘ کے مشہور گانا ’سامے‘ پر تھرکتی ہوئی دکھائی دیں جسے اسٹیڈیم میں موجود ناظرین نے خوب پسند کیا اور تالیاں بجائیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔