دماغی طور پر فوت ہونے والی خاتون بنی ماں
اسپتال میں انستھیزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رومان گال نے بتایا کہ بچی کا وزن دو اعشاریہ 13 کلو گرام ہے۔ دماغی طور پر فوت ہونے والی خواتین کے ہاں عموماً اتنے وزن کے بچے پیدا نہیں ہوتے۔
فرانس میں 117 دن سے دماغی طورپر فوت قرار دی گئی ایک خاتون کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نومولودہ بالکل صحیح وسلامت اور تندرست ہے۔
برنوچیکیہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کو آپریشن کے ذریعے حمل کے34 ویں ہفتے ماں کے پیٹ سے نکالا جب کہ اس کی ماں کو 117 دن قبل دماغی طور پرفوت قراردیا جا چکا تھا۔
اسپتال میں انستھیزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رومان گال نے بتایا کہ بچی کا وزن دو اعشاریہ 13 کلو گرام ہے۔ دماغی طورپرفوت ہونے والی خواتین کے ہاں عموماً اتنے وزن کے بچے پیدا نہیں ہوتے۔ اس بچی کا وزن غیرمعمولی ہے۔
خیال رہے کہ فرانسیسی خاتون کو رواں سال اپریل میں خون بہہ جانے سے دماغی طور پر فوت قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت اس کے حمل کا 16 واں ہفتہ جاری تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے دل کی دھڑکن، گردوں، پھیپھڑوں اور دیگر اعضاء کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور وہ مسلسل ماں کے بطن میں موجود بچی کی بھی دیکھ بحال کرتے رہے۔ بچی کی پیدائش کے بعد خاتون کو لگایا گیا مصنوعی آکسیجن ہٹا دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پرتگال میں 2016ء میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دماغی طورپر فوت ہونے والی ایک خاتون کے یہاں بچی نے جنم لیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔