کورونا کے خلاف جیت لیکن راستہ اب بھی بہت طویل: ڈبلیو ایچ او
ڈبلیو ایچ او نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں جمعہ کے روز کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس’کووڈ19‘ کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے لیکن اب بھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے
ماسکو: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بارے میں جمعہ کے روز کہا کہ دنیا میں کورونا وائرس’کووڈ19‘ کا پھیلاؤ آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے لیکن اب بھی بہت طویل سفر طے کرنا باقی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے جمعہ کے روز میونخ سیکیورٹی کانفرنس (ایم ایس سی) میں کہا’’ہاں ، ہم کورونا کے خلاف جنگ میں آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس وبا سے ہونے والے کیسزاور ہلاکتوں میں کمی آرہی ہے۔ اب ہمارے پاس طاقتور طریقے ہیں جس کا ہم ایک سال پہلے تک تصور بھی نہیں کرسکتے تھے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’ہمارے پاس اب صحت عامہ کے اقدامات کے ایک ’ٹول باکس‘ ہے لیکن ہمیں ان وسائل کا انتہائی مؤثر طریقے سے استعمال کرنا ہے۔ ہمیں ان وسائل کو دنیا کے ہر ایک ملک اور سب سے پر خطر زمرے کے تحفظ کے لئے استعمال کرنا ہے‘‘۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ تمام ممالک کی حکومتوں کو اس وبا کے خلاف متحد ہونا ہوگا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام ممالک کو کورونا ویکسین ملے جو اس وبا کو ختم کرنے اور جان بچانے کا بہترین طریقہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔