وکی لیکس کے بانی اسانجے پر امریکہ کے حوالہ کیے جانے کا خطرہ لاحق

ایک دہائی قبل افغانستان اور عراق جنگ سے متعلق افشا ہزاروں فوجی دستاویزوں کے وکی لیکس پر شائع ہونے کے بعد قومی دفاعی جانکاری کا انکشاف کرنے کے الزام میں 50 سالہ جولین اسانجے امریکہ میں مطلوبہ ہیں۔

جولین اسانجےِ تصویر آئی اے این ایس
جولین اسانجےِ تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

برطانیہ کے سپریم کورٹ نے پیر کے روز وکی لیکس کے بانی جولین اسانجے کو جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ میں خود سپردگی کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اپیل قانون کا ایک دلیل پر مبنی ایشو نہیں ہے۔

برطانیہ کے ہائی کورٹ نے دسمبر 2021 میں فیصلہ سنایا تھا کہ اسانجے کو امریکہ کے حوالہ کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس نے اسانجے کے ذہنی صحت اور امریکہ میں زیادہ حفاظت والی جیل میں خودکشی کے جوکھم کے بارے میں فکروں کی بنیاد پر ذیلی عدالت کے فیصلے کو پلٹ دیا تھا۔ اسانجے کے وکیلوں نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


ایک دہائی پہلے افغانستان اور عراقی جنگ سے متعلق سینکڑوں ہزاروں فوجی دستاویزوں کے لیک ہوئے وکی لیکس کی اشاعت کے بعد قومی دفاعی جانکاری کو ظاہر کرنے کے الزامات میں 50 سالہ اسانجے امریکہ میں مطلوبہ ہیں۔ وہ 2019 سے جنوبی لندن کی اعلیٰ سیکورٹی والی بیل مارش جیل میں بند ہیں۔

امریکہ کے وکیلوں نے پہلے کہا تھا کہ اسانجے کو کسی بھی جیل کی سزا کاٹنے کے لیے اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ برطانیہ کی عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد جولین اسانجے پر امریکہ کے حوالے کیے جانے کا واضح خطرہ آ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔