بچوں میں کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے متعلق ڈبلیو ایچ او نے کیا خبردار
ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ یورپ اور شمالی امریکہ میں کچھ بچوں کو ایک خاص بیماری کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرنا پڑا، ان بچوں کو جسم کے مختلف حصوں میں سوجن کی شکایت تھی۔
جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق دنیا کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یورپ اور شمالی امریکہ میں کچھ بچوں کو ایک خاص بیماری کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کرنا پڑا، ان بچوں کو جسم کے مختلف حصوں میں سوجن کی شکایت تھی۔
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچوں کی بیماری کی کچھ علاماتیں کاواسا کی بیماری سے مماثلت رکھتی ہیں، جس میں خون کی نالیاں سوزش کا شکار ہوجاتی ہیں۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق طبی ماہرین کا ابتدائی تحقیق میں کہنا ہے کہ ان علامات کا کورونا وائرس سے تعلق ہوسکتا ہے، فوری طور پر ان علامات کو سمجھنا اور ان کی وجہ جاننا بہت ضروری ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر میں تمام معالجین مقامی حکام ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ہنگامی بنیادی پر اس بیماری کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔