جلد ختم نہیں ہونے والا کورونا کا قہر 

ویکسینیشن کی وجہ سے ہم اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی سطح تک نہیں پہنچ پائیں گے اس لئے اس کا پھیلاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

امریکہ اور مغربی ممالک سے جو خبریں موصول ہو رہی ہیں اس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کورونا کا قہر جلد ختم ہونےوالا نہیں ہے۔ دوسری جانب عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ایک سینئر افسر نے مستقبل میں بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کے بعد بھی کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے خطرے کے تعلق سے وارننگ دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او صحت پروگرام کے ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر ڈاکٹر مائیکل ریان نے ایک ورچوول پریس کانفرنس میں کہاہے کہ ان کا ماننا ہے کہ دنیا کو اس وائرس کے خاتمے یا ضائع ہونے کے آغاز کو ویکسینیشن کی کامیابی کا پیمانہ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔

مسٹر ریان نے کہا ’’یہ کامیابی کا پیمانہ نہیں ہے۔ کامیابی کا پیمانہ اس وائرس کی جان لینے، لوگوں کو اسپتال میں داخل کرانے اور ہماری معاشی اور سماجی زندگی کو تباہ کرنے کی صلاحیت کو کم کرنا ہے‘‘۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کی وجہ سے ہم اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی سطح تک نہیں پہنچ پائیں گے اس لئے اس کا پھیلاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیش نظر ممالک کو ممکنہ طور پر 2021 تک اس وائرس سے نجات کی توقع نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں اب تک ’’ہم نے اس سیارے پر صرف ایک بیماری کا خاتمہ کیا ہے اور وہ چیچک ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سطح پر پہنچنا ہوگا جہاں سے وائرس پر قابو پایا جاسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 27 Jan 2021, 8:11 AM