رپورٹر کو دھمکی دینے والا وائٹ ہاؤس کا ڈپٹی پریس سکریٹری معطل

وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ مبینہ طور پر ایک خاتون رپورٹر کو دھمکی دینے کے بعد صدر جو بائیڈن کے نائب پریس سکریٹری کو تنخواہ کے بغیر ایک ہفتہ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

ٹی جے ڈکلو، تصویر یو این آئی
ٹی جے ڈکلو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکی صحافی پلمیری کی نجی زندگی کی تحقیقات کرنے اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر امریکی وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری ٹی جے ڈکلو کو ایک ہفتے کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے گزشتہ روز جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مبینہ طور پر ایک خاتون رپورٹر کو دھمکی دینے کے بعد صدر جو بائیڈن کے نائب پریس سکریٹری کو تنخواہ کے بغیر ایک ہفتہ کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔

جین ساکی نے مزید کہا کہ ’’اس کے علاوہ، جب ٹی جے ڈکلو کام پر واپس آئیں گے تو تب بھی انہیں کسی صحافی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ یہ پہلا شخص ہے جو صدر کے مقرر کردہ معیار کے مطابق کام نہیں کر رہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جے ڈکلو نے ذاتی طور پر صحافی پالمیری سے ان کے اس سلوک پر معافی مانگ لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔