مغربی ممالک روس پر مزید پابندیاں لگائیں: زیلینسکی
زیلنسکی نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کے لیے روس کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے اور یوکرین کے لیے سیاسی دباؤ اور حمایت کے واسطے مغربی ممالک کی جانب سے اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔
کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ "دہشت گردی کی نئی لہر" کے جواب میں روس پر مزید پابندیاں عائد کرے۔ ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ پیر کے روز روسی میزائل حملے میں کم از کم 19 شہری ہلاک ہوئے اور اس سے کہیں زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حملے کے اثرات سے باہر نکلنے میں کچھ وقت لگے گا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مزید حملوں کے بعد، ولودیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے روس پر سیاسی دباؤ بڑھانے اور یوکرین کی حمایت کے لیے نئے طریقے تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کے لیے روس کو جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت ہے اور یوکرین کے لیے سیاسی دباؤ اور حمایت کے واسطے مغربی ممالک کی جانب سے اس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے یہ کال منگل کے روز جی-5 گروپ کے ممالک کے ساتھ ایک ہنگامی ورچوئل میٹنگ کے بعد دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔