ویتنام ایئر لائنز ممبئی کو جوڑنے والی نان اسٹاپ پروازیں کرے گی شروع

ویتنام ایئر لائنز کا نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری، ثقافتی، سماجی اور سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>ویتنام ایئر لائنز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ویتنام ایئر لائنز، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: ویتنام ایئر لائنز 20 مئی سے ہندوستان کے مالیاتی مرکز ممبئی کو ویتنام سے جوڑنے والی ایک نئی روزانہ پرواز شروع کرنے جا رہی ہے۔ ویتنام ایئر لائنز ہر ہفتے سات پروازوں کی تعدد کے ساتھ سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ ایئر لائن منگل، جمعرات، ہفتہ اور اتوار کو ممبئی-ہنوئی روٹ پر ہفتے میں 4 پروازیں اور پیر، بدھ اور جمعہ کو ممبئی- ہو چی منہ روٹ پر ہفتے میں 3 پروازیں چلائے گی۔

اس موقع پر، ویتنام ایئر لائنز نے ویتنام اور ہندوستان کے درمیان نان اسٹاپ سروس کے لیے خصوصی کرایوں کا اعلان کیا ہے۔ ویتنام ایئر لائنز کے ٹکٹ دفاتر اور ایجنٹس سے ٹکٹ خریدنے والے صارفین کے لیے راؤنڈ ٹرپ کے کرایے بشمول ٹیکس اور فیس 22,972 سے شروع ہوں گے۔ اس پیشکش کا اطلاق اس سال 28 مئی تک خریدے گئے ٹکٹوں اور اسی تاریخ کے سفر پر شرائط و ضوابط کے ساتھ ہوگا۔


ویتنام ایئر لائنز کا نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری، ثقافتی، سماجی اور سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ممبئی مہاراشٹر کی دارالحکومت ہے اور نئی دہلی کے بعد ہندوستان کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ ممبئی کو ہندوستان کا مالی، تجارتی اور تفریحی دارالحکومت مانا جاتا ہے۔ اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات چھترپتی شیواجی ٹرمینس، گیٹ وے آف انڈیا، ایشیاٹک سوسائٹی جیسے بہت سے پرکشش مقامات کے ساتھ اسے خوابوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔